پارلیمنٹ کو قانون سازی نہ سکھائیں، شیری رحمان کا صدر عارف علوی کو مشورہ

ہفتہ 8 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے ایوان صدر سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023ء نظرِ ثانی کیلئے پارلیمنٹ کو واپس بھیجنے پر صدر عارف علوی کو  آن لائن آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انہیں پارلیمنٹ کو قانون سازی سکھانے سے باز رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے دو مسلسل ٹوئیٹس میں رہنما پیپلز پارٹی شیری رحمان نے کہا کہ صدر نے بل نظرثانی کے لیے واپس بھیج کر ثابت کیا کہ وہ صدر نہیں بلکہ پی ٹی آئی کےسیکریٹری جنرل ہیں۔

’صدر عارف علوی نے پارلیمنٹ کے ہر فیصلے کو تحریک انصاف کی نظر سے دیکھا ہے، وہ بل موصول ہونے سے پہلے ہی انٹرویو میں اس پر اپنا مؤقف دے چکے تھے۔‘

انہوں نے کہا کہ صدرعارف علوی اپنی پارٹی پالیسی کی پیروی کر رہے ہیں، صدر کے آئینی عہدے کی نہیں، وہ کہہ رہے کہ یہ بل پارلیمنٹ کے اختیار سے باہر ہے؟

شیری رحمان نے تعجب کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ساڑھے 3 سال صدر ہاؤس کو آرڈیننس فیکٹری کی طرح چلانے والے صدر عارف علوی پارلیمنٹ کے اختیارات سے کیسے واقف ہو سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ صدرِ پاکستان نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023ء آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت نظرِ ثانی کے لیے پارلیمنٹ کو واپس بھیجتے ہوئے کہا ہے کہ بادی النظر میں یہ بل پارلیمنٹ کے اختیار سے باہر ہے۔

صدر مملکت عارف علوی کے خیال میں مذکورہ بل قانونی طور پر مصنوعی، ناکافی ہونے پر عدالت میں چیلنج کیا جاسکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کیا ٹام ہالینڈ ہمیشہ کے لیے اسپائیڈر مین کو الوداع کہنے والے ہیں؟

وزیراعظم نے ورلڈ بینک کی مالیاتی رپورٹ کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطح کمیٹی قائم کر دی

ترک اپوزیشن پارٹی کے میئر اردال بشکچی اوغلو کرپشن کے الزام میں گرفتار

پاکستان کو وار رسک انشورنس فہرست سے نکالنے کا فیصلہ، اسحاق ڈار کا خیرمقدم

لائیودہشتگردوں کے لیے اب کوئی رعایت نہیں، یا ہتھیار ڈالیں یا آپریشن کا سامنا کریں، ڈی جی آئی ایس پی آر

ویڈیو

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

فون گرو فارم خانیوال: جدید زراعت اور لائیو اسٹاک کی ترقی کا ایک مثالی ماڈل

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘