لاہور میں نجی کالج کی طالبہ سے زیادتی کا معاملہ، اے ایس پی شہربانو نقوی کا اہم بیان سامنے آگیا

منگل 15 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور کے نجی کالج میں سیکیورٹی گارڈ کی ایک طالبہ سے مبینہ جنسی زیادتی کے معاملے پر اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (اے ایس پی) شہربانو نقوی کا اہم بیان سامنے آگیا ہے۔

پنجاب پولیس کے آفیشل ’ایکس‘ اکاؤنٹ پر جاری ایک ویڈیو پیغام میں اے ایس پی شہربانو نقوی نے کہا کہ گزشتہ روز لاہور میں امن و امان کی افسوسناک صورتحال سامنے آئی جس کی وجہ صرف اور صرف غلط معلومات تھی، سوشل میڈیا اور مختلف پلیٹ فارمز پر مس انفارمیشن پھیلائی گئی اور پروپیگنڈا کیا گیا۔‘

یہ بھی پڑھیں: پنجاب کالج میں لڑکی سےمبینہ زیادتی کا معاملہ ہے کیا؟

اے ایس پی شہربانو نقوی نے کہا کہ ہمیں یہ سننے کو بھی ملا کہ ایک نجی کالج کی طالبہ جس کے ساتھ مبینہ طور پر زیادتی کی گئی اسے نجی اسپتال میں لے جایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم ابھی جس سرکاری اسپتال میں موجود ہیں ہم نے نہ صرف اس اسپتال کا ریکارڈ چیک کیا بلکہ اس نجی اسپتال کا ریکارڈ بھی چیک کیا۔

انہوں نے کہا کہ تمام ریکارڈ چیک کرنے کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ زیادتی کا شکار کسی بھی لڑکی کو اس اسپتال میں داخل نہیں کیا گیا۔ شہربانو نقوی نے کہا کہ دلچسپ بات یہ ہے کہ جس نجی اسپتال کا نام لیا جا رہا ہے وہاں میڈیکولیگل کیسز ڈیل نہیں کیے جاتے بلکہ اس اسپتال کی ایمرجنسی میں بھی ایسا کوئی کیس ڈیل نہیں کیا گیا۔

اے ایس پی شہربانو نقوی نے کہا کہ اس اسپتال کی تمام منازل کو چیک کرنے کے بعد بات سامنے آتی ہے کہ مبینہ متاثرہ بچی اس نجی اسپتال میں نہیں گئی۔ انہوں نے طلبا سے اپیل کی کہ وہ اپنے اور قوم کے مستقبل کو تباہ نہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں: کالج میں مبینہ زیادتی کے حقائق جاننے والے رابطہ کریں، عظمیٰ بخاری کی اپیل

وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر اعلیٰ اختیاراتی تحقیقاتی کمیٹی قائم

دوسری جانب، واقعہ کی تحقیقات کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر گزشتہ روز 7 رکنی اعلیٰ اختیاراتی  کمیٹی قائم کردی گئی تھی جسے 48 گھنٹوں میں رپورٹ مرتب کرکے وزیراعلیٰ پنجاب کو پیش کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔ گزشتہ روز اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے بھی اس واقعہ کی تحقیقات کے لیے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی تھی۔

واضح رہے کہ چند روز قبل ایک طالبہ کے ساتھ مبینہ زیادتی کا کیس اس وقت سامنے آیا جب انٹرمیڈیٹ کی ایک ٹیچر نے کلاس روم میں مذکورہ طالبہ کے کلاس فیلوز سے اس کی غیر حاضری کی وجہ جاننا چاہی۔ جس کے بعد بعض کلاس فیلوز نے لڑکی سے رابطہ کیا تو اس کا نمبر بند تھا تاہم والدین سے رابطہ کیا گیا تو پتا چلا کہ ان کی بیٹی کے ساتھ کالج کے گارڈ نے جنسی زیادتی کی ہے اور وہ آئی سی یو میں زیر علاج ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نجی کالج میں طالبہ کے ساتھ مبینہ زیادتی، وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر اعلیٰ اختیاراتی تحقیقاتی کمیٹی قائم

اس واقعہ کے انکشاف پر طالبات میں تشویش کی لہر دوڑ گئی اور ٹیچرز اور طلبا کو بھی تمام صورتحال سے آگاہ کیا گیا۔ گزشتہ روز اس واقعہ کے خلاف طلبا نے کالج کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا، جس میں کالج کے سیکیورٹی گارڈز نے طالبات پر تشدد کیا، جس کے بعد پولیس کی بھاری نفری کیمپس کے باہر پہنچ گئی تھی تاہم مشتعل طلبا نے پولیس پر بھی پتھراؤ کیا۔

13اکتوبر کو ڈی آئی جی آپریشنز کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق، نجی کالج میں سیکیورٹی گارڈ کی طالبہ سے مبینہ زیادتی کے افسوسناک واقعہ پر لاہور پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے روپوش ملزم کو 10 گھنٹوں میں ڈھونڈ نکالا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جوس بٹلر ٹی20 کرکٹ کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بن گئے

اسحاق ڈار کی مسجد نبویؐ میں حاضری، پاکستان اور امتِ مسلمہ کے لیے خصوصی دعائیں

بابر اعظم نے عمران خان کا بڑا ریکارڈ برابر، اسٹیو وا کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا

ایران نے بڑے امریکی حملے کے ڈر سے مذاکرات کے لیے مجھ سے التجا کی، ٹرمپ کا دعویٰ

روس کے ساحلی تفریحی مقام پر دھماکا، 4 بچوں سمیت 7 افراد ہلاک، روس اور یوکرین کے متضاد دعوے

ویڈیو

سولر انقلاب کے بعد پاکستان کا اگلا بڑا امتحان، ماہرین کا بیٹری اسٹوریج اور اسمارٹ گرڈز کی اہمیت پر زور

آزاد کشمیر میں اقتدار کی دوڑ تیز، ن لیگ کی سادہ اکثریت، وزارت عظمیٰ کے لیے بڑے نام سامنے آگئے

صومالی وزیرِ دفاع کی نیول اور ایئر ہیڈکوارٹرز آمد، دفاعی شراکت داری، تربیت اور استعدادِ کار بڑھانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

پہلا دروازہ