اسلام آباد پولیس کا علی امین گنڈا پور کی گرفتاری پر افواہیں پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کا عندیہ

ہفتہ 8 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد پولیس نے علی امین گنڈا پور کی گرفتاری پر افواہیں پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا عندیہ دیا ہے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ علی امین گنڈا پور کو عدالت کی اجازت سے باضابطہ طور پر گرفتار کیا گیا ہے  اس لیے بے بنیاد افواہوں اور پروپیگنڈا سے گریز کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس افواہیں پھیلانے والے عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھتی ہے۔

یاد رہے کہ سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کو ڈی آئی خان کی مقامی عدالت نے اسلام آباد پولیس کے حوالے کرنے کا حکم دیا تھا۔

یہ بھی واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما کو 6 اپریل کے روز ڈیرہ اسماعیل خان سے گرفتار کیا گیا تھا۔ ان پر اسلام آباد پر قبضے کی دھمکی دینے اور پولیس کو دھمکانے کا الزام ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘