چیمپیئنز ٹرافی، بھارتی کرکٹ ٹیم کے میچ اب کن شہروں میں ہوں گے؟ نئی تجویز سامنے آگئی

جمعرات 17 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اگلے سال ہونے والی کرکٹ چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی کرے گا جس کے دوران بھارت کے 3 پول میچز اب صرف ایک مقام کی جگہ 2 مختلف مقامات پر رکھے جانے کی تجویز سامنے آئی ہے جس پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو کوئی اعتراض نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی میں بھارتی ٹیم کی شرکت، پاک-بھارت وزرائے خارجہ میں کیا گفتگو ہوئی؟

میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی سی سی براڈکاسٹرز، جو ہندوستانی بورڈ کے براڈکاسٹر بھی ہیں، نے تجویز کیا ہے کہ 2 مقامات پر میچز رکھے جانے سے نشریات کے معیار اور ایونٹ کی قدر میں اضافہ ہوگا۔

پی سی بی کو 2 مقامات پر میچز کی میزبانی پر کوئی اعتراض نہیں ہے اور اس نے اس تجویز کی بنیاد پر راولپنڈی کو ایک جگہ کے طور پر تجویز کردیا ہے۔

مزید پڑھیے: چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے پاکستان سے باہر انعقاد پر غور جاری ہے، وکرانت گپتا کا دعویٰ

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق پی سی بی نے ابتدائی طور پر صرف لاہور کو بھارت کے میچوں کے لیے تجویز کیا تھا لیکن براڈکاسٹرز نے اس کے لیے ایک اور مقام کو شامل کرنے کی تجویز دی۔

مزید پڑھیں: ’چیمپیئنز ٹرافی کا فائنل پاکستان سے باہر‘، پی سی بی نے برطانوی اخبار کے دعوے کی تردید کردی

میڈیا رپورٹس کے مطابق مجوزہ شیڈول میں لاہور میں بھارتی ٹیموں کے 3 میچز شامل ہیں جن میں 20 فروری کو بنگلہ دیش اور دوسرا 23 فروری کو نیوزی لینڈ کے خلاف میچ ہوگا۔ مزید برآں مجوزہ شیڈول کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ لاہور میں یکم مارچ کو ہونا تھا۔ پاکستان، بھارت، نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کو گروپ اے میں رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟