نمبرز پورے ہیں، اتفاق رائے نہ ہوا تو بھی آج آئینی ترمیم پر پیشرفت ہو جائے گی، خواجہ آصف کا دعویٰ

ہفتہ 19 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیردفاع خواجہ آصف نے دعوی کیا ہے کہ آئینی ترمیم کے لیے حکومت کے نمبر پورے ہیں، اگر اتفاق رائے بھی نہ ہوا تو آج آئینی ترمیم پر پیشرفت ہوجائے گیْ

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ آئینی ترمیم کا مقصد ایسے عدالتی فیصلوں کو روکنا ہے جو پارلیمان میں مداخلت کرتے ہیں، کوشش ہے زیادہ سے زیادہ لوگ اس ترمیم کی حمایت کریں، ایک متفقہ مسودہ تیار ہوا ہے، اس ترمیم کا مقصد پارلیمنٹ کو مضبوط کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئینی ترمیم کے لیے مولانا فضل الرحمان کی حمایت نہیں ملی، خواجہ آصف

خواجہ آصف نے کہا کہ ایک جماعت کی جانب سے ارکان اسمبلی کو اغوا کرنے کا جعلی بیانیہ بنایا جارہا ہے، یہ دعویٰ کرنے والے بتائیں کہ کس کو اغوا کیا گیا ہے، لوگ سارے گھروں میں ہیں اور فون پر دستیاب ہیں۔

’یہ ترمیم ہو جائے گی تو ان کی بنائی گئی پناہ گاہیں ان کو میسر نہیں آئیں گی‘

انہوں نے کہا کہ لاہور میں جو واقعہ ہوا، وہ سارا جھوٹ آپ کے سامنے آگیا، یہ جب حکومت میں تھے اور اب جب حکومت سے باہر ہیں تو جعلی بیانیہ بنانے کی فیکٹری لگائی ہوئی ہے، یہ لوگ پتہ نہیں کس بات کا رونا رو رہے ہیں، ان کو نظر آرہا ہے یہ ترمیم پاس ہوجائے گی اور انہوں نے جو پناہ گاہیں بنائی ہوئی ہیں وہ ان کو میسر نہیں ہوں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ 26ویں آئینی ترمیم پر اتفاق رائے پیدا ہوجائے تو زیادہ اچھا ہے، مستقبل میں اس کی افادیت زیادہ ہوگی تاہم اتفاق رائے نہ ہوا تو پھر بھی نمبرز پورے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جمعیت علما اسلام اور پیپلزپارٹی کے درمیان آئینی ترمیم کے مسودے پر اتفاق

یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آئینی ترمیم پر کسی فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا تھا، جو آج صبح ساڑھے 9 بجے تک کے لیے ملتوی کیا گیا تھا، تاہم یہ اجلاس ابھی تک شروع نہیں ہوسکا ہے۔

وفاقی کابینہ اور سینیٹ کے اجلاس کے لیے مقررہ وقت میں صبح سے اب تک 3 بار تبدیلی کی جاچکی ہے، اب کہا جارہا ہے کہ کابینہ کا اجلاس  وزیراعظم کی جانب سے حکومتی ارکان پارلیمنٹ کو دیے گئے ظہرانے کے بعد منعقد کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: آئینی ترمیم کا معاملہ: کیا مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی آئینی عدالتوں کے قیام سے پیچھے ہٹ گئیں؟

 سینیٹ اجلاس کے وقت میں بھی 3 بار تبدیلی کی گئی ہے جو اب شام ساڑھے 6 بجے منعقد ہوگا، قومی اسمبلی کے اجلاس کا مقررہ وقت سہ پہر 3 بجے تھا جو اب تبدیل کرکے شام 7 بجے کر دیا گیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس میں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری کا امکان ہے۔ سینیٹ کے اجلاس میں آئینی ترمیم پیش کرنے کے لیے ضمنی ایجنڈا جاری کیا جاسکتا ہے، تاہم قومی اسمبلی اجلاس کے ایجنڈے میں آئینی ترمیمی بل شامل نہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسکول بن گیا، سہولتیں نہ ملیں، پنو عاقل کے بچے کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور

پاکستان کی مہمان نوازی سے متاثر امریکی کاروباری شخصیت ڈیو ڈی اینجلو پاکستانی نوجوانوں کی صلاحیتوں کے معترف

امریکا پاکستان کو نظر انداز نہیں کر سکتا، تعلقات میں مزید بہتری کے امکانات موجود ہیں، سینیئر صحافی محمد عاطف

نئے صوبوں کی تشکیل سے پہلے مقامی حکومتوں کو بااختیار بنایا جائے، احمد بلال محبوب

کینیڈا کے صوبے کیوبیک میں گالیوں کی انوکھی دنیا، کبھی یہی الفاظ جیل پہنچا دیا کرتے تھے

ویڈیو

اسکول بن گیا، سہولتیں نہ ملیں، پنو عاقل کے بچے کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور

پاکستان کی مہمان نوازی سے متاثر امریکی کاروباری شخصیت ڈیو ڈی اینجلو پاکستانی نوجوانوں کی صلاحیتوں کے معترف

امریکا پاکستان کو نظر انداز نہیں کر سکتا، تعلقات میں مزید بہتری کے امکانات موجود ہیں، سینیئر صحافی محمد عاطف

کالم / تجزیہ

امریکی الیکشن جو ریفرنڈم بن گیا

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟