آئینی ترمیم، پی ٹی آئی نے اپنے ارکان اسمبلی محفوظ مقام پر منتقل کردیے

ہفتہ 19 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہ ہے پی ٹی آئی آئینی ترمیم کے لیے ووٹ نہیں دے گی، جو ترمیم لارہے ہیں انہوں نے ہی دو تہائی اکثریت شو کرنی ہے، ہم نے اپنے اراکین اسمبلی کو عمران خان کی ہدایت پر محفوظ مقام پر پہنچا دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا جیل سے پیغام آیا کہ حقیقی عدلیہ کا ساتھ دینا ہے، شیخ وقاص اکرم

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ پی ٹی آئی ممبران کے ساتھ جو معاملات ہورہے ہیں، اغوا، زود و کوب، کاروبار جس طریقے سے بند کرتے رہے، ان حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے عمران خان نے ڈیڑھ ماہ قبل ہی پی ٹی آئی ارکان اسمبلی اور سینیٹر کو محفوظ رکھنے کا کہا تھا، جس پر ہم نے انہیں محفوظ جگہ پر پہنچا دیا تھا۔

شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ پارٹی نے صرف 5 سے 7 ارکان کو نامزد کیا ہے جو اسمبلیوں میں پی ٹی آئی کی نمائندگی کریں گے، ظاہر ہے ہاؤس کو خالی تو نہیں چھوڑ سکتے، ہمارے ارکان پارلیمان میں موجود رہیں گے، اگر ایم این ایز کو زبردستی، ڈرا کے یا خریدو فروخت سے لایا گیا ہوگا تو کچھ تو سامنے آئے گا۔

یہ بھی پڑھیں: گرفتار پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی کے لیے پارلیمنٹ لاجز کو سب جیل قرار دینے کا فیصلہ

انہوں نے کہا کہ ہمارے 2 سینیٹرز ڈاکٹر زرقا اور فیصل سلیم حکومت کی کسٹڈی میں ہیں، ہم نے مولانا فضل الرحمان کے سامنے بھی یہ معاملہ اٹھایا ہے کہ ہمارے بندے بٹھائے ہوئے ہیں، چاہے زبردسی بٹھائے ہیں یا خریدو فروخت سے، دوسری طرف آپ یہ تاثر دینے کی کوشش کررہے ہیں کہ آپ پی ٹی آئی کو آن بورڈ لینے کی کوشش کررہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف بیان دے رہے ہیں کہ ہمارے پاس نمبرز پورے ہیں، خواجہ آصف کچھ شرم کریں، نمبرز کیسے پورے ہیں ان کے پاس، انہوں نے نمبرز کیسے پورے کیے ہیں، تمام اتحادیوں کو ملا کر بھی آپ کے نمبرز پورے نہیں ہوتے۔

یہ بھی پڑھیں:  آئینی ترمیم منظور نہ ہونے سے حکومت کو کیا نقصان ہوگا؟

تحریک انصاف اپنے ارکان پارلیمنٹ کو اسمبلی میں کیوں نہیں جانے دے رہی، کیا اسے خدشہ ہے کہ پی ٹی آئی ارکان حکومت کا ساتھ دیں گے؟ اس سوال کے جواب میں شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ ہمارے ارکان اپنے ایمان کی طاقت سے عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، جو چلے گئے ہیں وہ اپنی کمزوری یا مجبوری کی وجہ سے گئے ہیں، جو عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں وہ کہیں نہیں جاتے۔

شیخ وقاص نے کہا کہ ہمیں آئینی ترمیم کے مسودے سے اتفاق نہیں ،ہم سمجھتے ہیں معاملے کو پیر تک روکا جائے، کون سی قیامت آگئی ہے کہ حکومت آج ہی آئینی ترمیم پاس کروانا چاہتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایرانی قاتلانہ دھمکی کے باعث ترکی میں خفیہ طور پر طیارہ تبدیل کرنا پڑا، ڈونلڈ ٹرمپ

نوجوانوں کی ترقی میں قوم کی پائیدار ترقی اور تابناک مستقبل پنہاں ہے، عالمی دن پر صدر و وزیراعظم کا پیغام

میر رضا کیس کی منصفانہ تفتیش ہوگی، فیملی کو ہر مرحلے سے آگاہ رکھیں گے، مراد علی شاہ

عالمی سطح پر غذائی مہنگائی بڑھنے کا خدشہ، پاکستان بھی متاثر ہوگا، اسٹیٹ بینک

سہیل آفریدی کی 27 ستمبر کو اسلام آباد مارچ کی کال، پی ٹی آئی میں اختلافات نمایاں

ویڈیو

اوورسیز کشمیری نظام سے مایوس نہیں، حکومت میں کوئی کردار دیا گیا تو ڈیلیور کرکے دکھاؤں گا، احسان دانش

سندھ مدرسۃ الاسلام: تحریک پاکستان اور قائد اعظم کی فکری تربیت میں اہم کردار

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی معاہدہ وسیع تر علاقائی اتحاد میں بدل سکتا ہے، ایمبیسیڈر اعزاز چوہدری

کالم / تجزیہ

13 برس بعد معلوم ہوا

کشمیر اب ایک ٹیسٹ کیس ہے

حویلی آزاد کشمیر میں لگنے والے نعرے