بھارتی سفارتکار کینیڈا میں مجرمانہ کارروائیوں میں ملوث ہیں،کینیڈین وزیرخارجہ

اتوار 20 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کینیڈا کی وزیر خارجہ میلانیا جولی نے کہا ہے کہ بھارتی سفارتکار اور ایجنٹس کینیڈا میں مجرمانہ کارروائیوں میں ملوث ہیں، نئی دہلی نے کینیڈا میں جرائم پیشہ افراد کو پرتشدد کارروائیوں کے لیے استعمال کیا ہے۔

کینیڈا کی وزیر خارجہ میلانیا جولی نے اپنے ملک میں بھارت کے سفارت کاروں کو متنبہ کیا ہے کہ کینیڈا اپنی سرزمین پر مزید کسی مجرمانہ سرگرمی کو برداشت نہیں کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: کینیڈا: سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے الزام میں 3 بھارتی شہری گرفتار

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ انتباہ رواں ہفتے کے شروع میں 6 بھارتی سفارت کاروں کی ملک بدری کے بعد جاری کیا گیا ہے جب کینیڈا کی پولیس نے کہا تھا کہ نئی دہلی کے حکم پر کینیڈا میں بھارتی ایجنٹوں کے ہاتھوں قتل اور بھتہ خوری کے کافی ثبوت موجود ہیں۔

میلانیا جولی نے کہا کہ شواہد سے پتا چلتا ہے کہ نئی دہلی نے کینیڈا میں جرائم پیشہ افراد کو پرتشدد کارروائیوں کے لیے استعمال کیا ہے جن میں بھارت میں سکھ ریاست قائم کرنے کے خواہشمند سکھ رہنمائوں کو نشانہ بنانا بھی شامل ہے۔

میلانیاجولی نے نیوز کانفرنس میں کہا کہ بھارتی سفارتکار یقینی طور پر ایک خطرہ تھے اور اسی وجہ سے رائل کینیڈین مائونٹڈ پولیس نے اس حقیقت کو عام کرنے کا غیر معمولی اقدام اٹھایا کہ کینیڈین شہریوں کو ڈرایا دھمکایا جا رہا ہے، بھتہ خوری کا نشانہ بنایا جا رہا ہے یا انہیں قتل کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں کیونکہ بھارتی ایجنٹ اور سفارت کار ان مجرمانہ کارروائیوں میں ملوث ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کینیڈا اور انڈیا کے سفارتی تنازع میں بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کا نام کیوں آیا؟

یاد رہے کہ کینیڈا کے علاقے برٹش کولمبیا میں گزشتہ سال سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کو قتل کردیا گیا تھا، تحقیقات میں ان کے قتل میں بھارت کے ایجنٹوں کے ملوث ہونے کے ثبوت سامنے آئے تھے، جس کے بعد بھارتی ہائی کمشنر کو کینیڈا سے نکال باہر کیا گیا تھا۔

کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا تھا کہ اس قتل میں بھارت ملوث ہے جس کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تنازع بڑھ گیا تھا تاہم، دہلی نے الزام کی تردید کی تھی۔

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز کینیڈا میں گرفتاریوں کا اعلان کرتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ مندیپ موکر نے کہا کہ تینوں مشتبہ افراد کی شناخت 22 سالہ کرن برار، 22 سالہ کمل پریت سنگھ اور 28 سالہ کرن پریت سنگھ کے طور پر کی گئی ہے اور ان پر قتل اور اقدام قتل کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ تینوں افراد ایڈمنٹن، البرٹا میں رہ رہے تھے جہاں سے انہیں گرفتار کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: سکھ رہنما کے قتل سے متعلق نئے حقائق، کینیڈا نے بھارتی ہائی کمشنر کو ملک بدر کردیا

حال ہی میں کینیڈا نے 6 بھارتی سفارتکاروں کو بھی ناپسندیدہ قرار دے کر ملک بدر کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

97 سالہ خاتون نے  ہوائی جہاز کے پروں پر کھڑے ہو کر اپنا ہی عالمی ریکارڈ توڑ دیا

سابق بنگلہ دیشی کپتان شکیب الحسن کی رہائش گاہ پر پیٹرول بموں سے حملہ، سبب کیا بنا؟

خضدار: رشتے سے انکار پر خاندان کے 3 افراد قتل، اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے رپورٹ طلب کرلی

3 گنا قیمت، جعلی اور ایکسپائر اشیا، سلمیٰ بٹ کا موٹروے ریسٹ ایریاز پر موجود مارٹس کے خلاف سخت ایکشن

پاکستان اور صومالیہ میں بحری دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

ویڈیو

سولر انقلاب کے بعد پاکستان کا اگلا بڑا امتحان، ماہرین کا بیٹری اسٹوریج اور اسمارٹ گرڈز کی اہمیت پر زور

آزاد کشمیر میں اقتدار کی دوڑ تیز، ن لیگ کی سادہ اکثریت، وزارت عظمیٰ کے لیے بڑے نام سامنے آگئے

صومالی وزیرِ دفاع کی نیول اور ایئر ہیڈکوارٹرز آمد، دفاعی شراکت داری، تربیت اور استعدادِ کار بڑھانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

پہلا دروازہ