بزدل وہ ہوتا ہے جو اقتدار کی خاطر اپنی بیٹی کو قبول نہ کرے: مریم اورنگزیب

اتوار 9 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اقتدار کی غلامی میں ڈوبا شخص بیٹی کو ٹھکرانے کے بعد حقیقی آزادی کی جنگ لڑ رہا ہے۔ سب سے بڑا بزدل وہ ہوتا ہے جو اقتدار کی خاطر اپنی بیٹی کو قبول نہ کرے۔ بز دل وہ ہوتا ہے جو اپنے گھر کی عورتوں کو چوری اور منی لانڈرنگ کے لیے استعمال کرے۔ آزادی کی جنگ لڑنے والا پہلا بزدل ہے جو کالے ڈبے منہ پر پہن کر باہر نکلتا ہے۔

اے پی پی کے مطابق عمران خان کے بیان پر اپنے رد عمل میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ اقتدار کی غلامی میں ڈوبا شخص جو بیٹی کو ٹھکرا دے وہ حقیقی آزادی کی جنگ لڑ رہا ہے۔ جو معاشرے میں اپنی بیٹی کو عزت نہیں دے سکتا وہ عمران خان جیسا بزدل ہوتا ہے۔ بزدل وہ ہوتا جو عورتوں اور بچوں کو ڈھال بنا کر خود چارپائی کے نیچے چھُپ جائے۔ بزدل وہ ہوتا ہے جو اپنی کُرسی کی خاطر ملک کے خلاف سازش کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ غیر ملکی لابی فرمز کے غلام حقیقی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ سب سے بڑا بزدل وہ ہوتا ہے جو اپنی بیٹی کو بیٹی نہ کہہ سکے۔ بزدل وہ ہوتا ہے جو اپنے گھر کی عورتوں کو چوری اور منی لانڈرنگ کے لیے استعمال کرے۔

وزیراطلاعات نے کہاکہ آزادی کی جنگ لڑنے والا پہلا بزدل ہے جو کالے ڈبے منہ پر پہن کر باہر نکلتا ہے، عمران خان کالے رنگ کے ڈبے سے سر باہر نکال نہیں سکتے اور بزدل نواز شریف ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

نواز شریف کا لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ، ترقیاتی کاموں اور تزئین و آرائش کا جائزہ

ایران جنگ میں نیا محاذ، ٹرمپ کا آبنائے ہرمز پر امریکی ملکیت کا دعویٰ، تہران کا سخت جواب

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘