آج پاکستان کی آئینی تاریخ اور عدلیہ کے لیے سیاہ دن ہے، بیرسٹر گوہر خان

پیر 21 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پورے عدالتی نظام پر حملہ ہے، یہ پاکستان کی آئینی تاریخ اور عدلیہ کے لیے سیاہ دن ہے۔

سینیٹ کے بعد 26ویں آئینی ترمیم کی قومی اسمبلی سے منظوری کے لیے بلائے گئے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ آئینی ترمیم کے بعد عدالتوں کو محکوم بنایا جائے گا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے حکومتی بینچوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اتنی تنقید مودی پر نہیں کی جتنی آج عدلیہ پر کی ہے۔ ایوان اس وقت تک ترمیم نہیں کر سکتا جب تک مخصوص نشستیں پوری نہ ہوں۔

مزید پڑھیں:قرآن کے بعد آئین کو مقدس مانتا ہوں، ملک میں ’کالا سانپ‘  افتخار چوہدری والی عدالت ہے، بلاول بھٹو

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے شعر پڑھ کر آزاد عدلیہ کی توہین کی، ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔ نواز شریف بتائین کہ میمو گیٹ کمیشن کس نے بنایا تھا؟ نواز شریف کالا کوٹ اور کالی ٹائی پہن کر عدالت میں آئے تھے۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں محمد نواز شریف نے 26ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے لیے قومی اسمبلی اجلاس کے دوران مولانا فضل الرحمان کی تقریر سے پہلے اٹھ کر ممبران اسمبلی کو شعر سنایا۔ خواجہ آصف کی تقریر کے اختتام پر انہوں نے کھڑے ہو کر کہا کہ میں یہ شعر خواجہ آصف کو پڑھنے کے لیے دینا چاہتا تھا لیکن انہوں نے فوری تقریر ہی ختم کردی اس لیے خود ہی عرض کرنا چاہوں گا۔

انہوں نے کہا کہ جو دکھ ہم نے عدلیہ سے اٹھائے ہیں تو ان کے کردار پر ایک شعر ہے:

مزید پڑھیں:پارلیمنٹ کی آزادی و خودمختاری کے لیے آئینی ترامیم ناگزیر تھیں، مولانا فضل الرحمان

ناز و انداز سے کہتے ہیں کہ جینا ہوگا
زہر بھی دیتے ہیں تو کہتے ہیں کہ پینا ہوگا
جب میں جیتا ہوں تو کہتے ہیں کہ مرتا ہی نہیں
جب میں مرتا ہوں تو کہتے ہیں کہ جینا ہوگا

میاں نواز شریف نے شعر مکمل کیا تو ایوان میں موجود ممبران نے ڈسک بجا کر میاں نواز شریف کو داد دی جبکہ جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے میاں نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے مذاقاً کہا کہ آپ کو شعر میں’ تو‘ کا لفظ نہیں پڑھنا چاہیے تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور صومالیہ میں بحری دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

چین کی طرز پر اسلام آباد میں لا انفورسمنٹ انویسٹی گیشن سینٹر قائم ہوگا، محسن نقوی

پاکستان اور امریکا کا دہشتگردی کے خلاف تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

خواتین نے مینگرووز کے جنگلات بحال کرکے دارالحکومت کو سمندر کے خطرات سے بچانا شروع کردیا

افغانستان دہشتگرد گروہوں کی محفوظ پناہ گاہ بن چکا، عالمی برادری مؤثر اقدامات کرے، پاکستان

ویڈیو

سولر انقلاب کے بعد پاکستان کا اگلا بڑا امتحان، ماہرین کا بیٹری اسٹوریج اور اسمارٹ گرڈز کی اہمیت پر زور

آزاد کشمیر میں اقتدار کی دوڑ تیز، ن لیگ کی سادہ اکثریت، وزارت عظمیٰ کے لیے بڑے نام سامنے آگئے

صومالی وزیرِ دفاع کی نیول اور ایئر ہیڈکوارٹرز آمد، دفاعی شراکت داری، تربیت اور استعدادِ کار بڑھانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

پہلا دروازہ