پیزا نمبر 40 اتنا مقبول کیوں، پولیس راز جان کر حیران

بدھ 23 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جرمنی کے مغربی شہر ڈسلڈورف ایک پیزا آریسٹورنٹ بڑی تیزی سے مقبول ہو رہا تھا اور اس کے مینیو کارڈ کا ایک مخصوص نمبر فروخت کے ریکارڈ توڑ رہا تھا جس پر چہ مگوئیوں کے سبب پولیس کے کان بھی کھڑے ہوگئے اور بالآخر انہوں نے وہ گتھی سلجھا لی۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی جزیرے پر ملنے والا نایاب نارنجی لابسٹر فرائی ہونے سے کیسے بچا؟

متعلقہ پولیس ڈائریکٹر مائیکل گراف وان مولٹک نے ڈسلڈورف میں صحافیوں کو بتایا کہ مذکورہ ریسٹورنٹ کا پیزا نمبر 40 بہت زیادہ فروخت ہورہا تھا اور ایک فوڈ انسپیکٹر نے بھی پولیس کو اپنے شکوک و شہبات سے آگاہ کیا جس پر پولیس نے ریسٹورنٹ پر نظر رکھنی شروع کردی۔

جب ڈرگ اسکواڈ کے افسران نے اس پیزا ریسٹورنٹ کا مشاہدہ کرنا شروع کیا تو انہیں جلد ہی پتا چل گیا کہ پیزا نمبر 40 اتنا مقبول کیوں ہو رہا ہے۔

متعلقہ افسر نے میڈیا کو بتایا کہ جب پولیس نے ریسٹورنٹ اور پیزا ڈیلیوری کی مسلسل نگرانی رکھی تو عقدہ کھلا کہ ریسٹورنٹ سے اپنے خاص گاہکوں کو پیزا نمبر 40 آرڈر کرنے پر اس کے ساتھ کوکین سپلائی کی جا رہی تھی۔

مزید پڑھیے: برازیل کی شارک مچھلیاں بھی کوکین کی شوقین

اس حوالے سے جب چھاپے مارے گئے تو پولیس کو ریسٹورنٹ کے قریبی علاقے میں بھنگ کے 2 باغات بھی مل گئے جن میں کل 360 پودے لگائے گئے تھے۔ چھاپے کے دوران ملزمان کے قبضے سے ہتھیاروں کے علاوہ نقدی اور مہنگی گھڑیاں بھی برآمد کی گئیں۔

ریسٹورنٹ کے مینیجر کو اس وقت گرفتار کرلیا گیا جب وہ بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش کررہا تھا۔ جرمنی کے رازداری کے قوانین کے مطابق کسی بھی مشتبہ کا نام جاری نہیں کیا گیا اور نہ ہی یہ بتایا گیا کہ ریسٹورنٹ والے اس خصوصی آرڈر کے لیے گاہکوں سے کتنے پیسے وصول کرتے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسحاق ڈار اور برطانوی وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، خطے میں امن کوششوں پر تبادلہ خیال

افغانستان میں کسی یونیورسٹی کو نشانہ نہیں بنایا، پاکستان نے من گھڑت پراپیگنڈے کو مسترد کردیا

پاکستانی فلم انڈسٹری کی بحالی کی کوششیں: شاندار ماضی، موجودہ زوال اور پنجاب حکومت کے بڑے فیصلے

سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ کو یورپی طرز پر عوام دوست ادارہ بنائیں گے، مریم نواز، راشن کارڈ کا دائرہ بڑھانے کا فیصلہ

’سلطان راہی اور مصطفیٰ قریشی ٹیکس رہ گیا ہے‘ سینیٹ کمیٹی میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر بحث

ویڈیو

پاکستانی فلم انڈسٹری کی بحالی کی کوششیں: شاندار ماضی، موجودہ زوال اور پنجاب حکومت کے بڑے فیصلے

خیبرپختونخوا حکومت آئینی ذمہ داریاں پوری نہیں کررہی، وفاق کے ساتھ بہتر تعلقات ہونے چاہییں، سابق گورنر حاجی غلام علی

کیا ایران امریکا مذاکرات بحال ہوں گے؟پاکستانی شہری کیا سوچتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا بلف

ایران، امریکا مذاکرات: اعصاب کی جنگ کون جیتے گا؟

مذاکرات میں پاکستان اتنی دلچسپی کیوں لے رہا ہے؟