جمعہ کو پبلک ڈے منسوخ، وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے جلسے کی تیاری کا حکم دیدیا

جمعرات 24 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور جمعہ کے دن پبلک ڈے منسوخ کرکے کارکنان کو ہدایت کی ہے کہ وہ وفاقی حکومت کے خلاف جلسے کی تیاری کریں۔

وزیرا علیٰ ہاؤس سے کارکنان اور عوام کے نام جاری ایک مختصر پیغام میں علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ جمعہ کا دن پبلک ڈے ہوتا ہے، وہ اس جمعہ کو نہیں ہے، اگلے جمعہ ملاقات کے لیے ہوگی۔

‘آپ سب کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ سی ایم ہاؤس پشاور آنے کی زحمت نہ کریں اور جلسے کے لیے تیاری کریں۔ شکریہ’

دوسری طرف وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے آج پشاور میں ایک مختصر میڈیا ٹاک میں 26 ویں آئینی ترمیم کو وفاقی حکومت کی من پسند ترمیم قرار دیا اور کہا کہ پی ٹی آئی اس کے خلاف بھر پور احتجاج کرے گی۔

‘اس بار ہم پورے پاکستان کو بند کریں گے۔ یہ حکومت من پسند ترمیم کر رہی ہے، آئین کو بھی بار بار توڑ رہی ہے تو اس کے لیے مکمل بندوبست کیا ہے۔’

قائدین اور کارکنان کو تیاری کرنے کی ہدایت، احتجاج کب ہوگا؟

پی ٹی آئی ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے پارٹی قائدین اور کارکنان کو 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف احتجاج کے لیے تیاری کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ عمران خان سے جیل میں ملاقات کریں گے، احتجاج کے حوالے سے آگاہ کریں گے اور عمران خان کی ہدایت پر تاریخ کا اعلان کریں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ پارٹی قیادت نے علی امین گنڈاپور کو مشورہ دیا ہے کہ اسلام آباد میں احتجاج یا دھرنے کے لیے کارکنان کو نکالنا مشکل ہوگا۔ انھوں نے بڑے شہروں اور اضلاع میں ضلعی قیادت کی نگرانی میں احتجاج کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ اس تناظر میں علی امین گنڈاپور عمران خان کو صورت حال سے آگاہ کریں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ احتجاج کے لیے تیاریوں کے حوالے سے پارٹی قیادت سے رابطے میں ہیں۔ پورے پاکستان میں بھرپور احتجاج کے لیے انتظامات اور کارکنان کو زیادہ سے زیادہ نکلنے کی ہدایت کر رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم