راولپنڈی ٹیسٹ: شاندار بولنگ پر ساجد خان کا ایک اور اعزاز کیا ہے؟

جمعہ 25 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

راولپنڈی ٹیسٹ کے پہلے روز انگلینڈ کی پوری ٹیم 267 رنز پر ڈھیر ہوگئی جبکہ اسپنر ساجد خان ایک مرتبہ پھر شائننگ بولر ثابت ہوئے۔ انگلش کپتان بین اسٹوک نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹںگ کا فیصلہ کیا لیکن انگلش بلے باز پاکستانی اسپنرز کے جال میں پھنس گئے۔

وکٹ کیپر بلے باز جمی اسمتھ 89 اور بین ڈکٹ 52 کے علاوہ کوئی بیٹر لمبی اننگز نہ کھیل سکا جب کہ ساجد خان نے 6، نعمان علی 3 اور زاہد محمود نے ایک وکٹ حاصل کی۔ ساجد خان کی بہترین کارکردگی پر راول پنڈی اسٹیڈیم کے اعزازی بورڈ پر ساجد خان کا نام بھی لکھ دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:جیت کا سہرا نعمان علی اور ساجد خان کے سر جاتا ہے، کپتان شان مسعود

میچ کے پہلے سیشن میں انگلش اوپنرز زیک کرالی اور بین ڈکٹ نے اننگز کا آغاز کیا تو پاکستانی کپتان شان مسعود نے اسپنرز پر انحصار کرتے ہوئے انہیں انگلش بلے بازوں کو آؤٹ کرنے کا ٹاسک دیا۔ انگلش اوپنرز نے جارحانہ انداز اپنایا اور ٹیم کو عمدہ آغاز فراہم کیا لیکن مجموعی اسکور 56 تک پہنچا تو زیک کرالی نعمان علی کی گیند پر صائم ایوب کو کیچ دے بیٹھے۔ انہوں نے 43 گیندوں پر 29 رنز کی اننگز کھیلی۔

دوسری وکٹ پر ڈکٹ اور اولی پاپ نے مزاحمت کی کوشش کی لیکن پاپ محض 3 رنز بنا کر ساجد خان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے جس کے بعد انگلش کھلاڑیوں کی وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی چلی گئیں۔ اوپنر ڈکٹ 98 کے مجموعی اسکور پر نعمان علی کا شکار بنے اور وہ 52 رنز بنا سکے جب کہ کپتان بین اسٹوک 12، جو روٹ اور ہیری بروک پانچ، 5 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔

مزید پڑھیں:انگلینڈ کے خلاف 7 وکٹیں لینے والے ساجد خان کون ہیں؟

ساتویں وکٹ پر وکٹ کییر بلے باز جمی اسمتھ اور ایٹکنسن نے پاکستانی بالرز کے سامنے مزاحمت کی اور دونوں بلے بازوں نے 105 رنز کی شراکت قائم کی۔ انگلینڈ کا مجموعی اسکور 223 تک پہنچا تو ایٹکنسن 39 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جس کے بعد اسمتھ بھی 89 رنز بنا کر 241 کے مجموعے پر زاہد محمود کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ ریحان احمد 9 اور جیک لیچ 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

ساجد خان نے 128 رنز کے عوض 6 وکٹیں لیں، ان کا نام راولپنڈی اسٹیڈیم کے اعزازی بورڈ پر لکھ دیا گیا۔

واضح رہے کہ انگلینڈ نے سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کو اننگز اور 47 رنز سے شکست دی تھی جبکہ اسی گراؤنڈ پر کھیلے گئے دوسرے میچ میں پاکستان نے مہمان ٹیم کو 152 رنز سے شکست دی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم