مسلم لیگ نے پنجاب میں لوکل باڈیز بل پر مشاورت کے بعد تجاویز طلب کرلیں

ہفتہ 26 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مسلم لیگ ن پنجاب نے مجوزہ صوبائی لوکل باڈیز بل کا جائزہ لینے کے بعد 2 ہفتوں تک تمام عہدیداران کو اپنی ڈویژنل تنظیموں اور کارکنوں سے مشاورت کے بعد تجاویز طلب کرلی ہیں۔

رانا ثنااللہ کی زیر صدارت مسلم لیگ(ن) پنجاب کا تنظیمی اجلاس لاہور میں پارٹی سیکریٹیریٹ میں منعقد ہوا، جس میں پنجاب بھر میں خالی تنظیمی عہدے ایک ہفتے میں مکمل کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عوامی فلاح کے منصوبوں میں پنجاب سب صوبوں پر بازی لے گیا

اجلاس کے آغاز میں پارٹی کے سینئر رہنما حمیر حیات خاں روکھڑی کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی اور مشکل دور میں پارٹی کے ساتھ کھڑے رہنے والے کارکنوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا، اجلاس کو صوبائی وزیر بلدیات کی جانب سے تجویز کردہ لوکل باڈیز بل سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔

اجلاس نے معاشی اور سیاسی بحران پر قابو پانے پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے میاں نوازشریف کو پارٹی کے دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد بھی پیش کی، اجلاس میں قائد میاں نوازشریف کی قیادت پر اظہار اعتماد کرتے ہوئے جمہوریت کے لیےان کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔

مزید پڑھیں: ’اپنی چھت اپنا گھر منصوبہ‘، وزیراعلیٰ مریم نواز نے اپلائی کرنے والوں کو خوشخبری سنادی

پارٹی اعلامیہ کے مطابق تنظیمی اجلاس میں منطور کی گئی قراردادوں میں وزیراعظم شہباز شریف کی معیشت کے لیے کامیاب حکمت عملی پر بھی اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے  مشکل ترین معاشی حالات میں بجلی کے بلوں میں ریلیف پر وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز کو بھی خراج تحسین پیش کیا گیا۔

’وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 500 یونٹ تک صارفین کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دیا، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بجلی کے بلوں میں 54 ارب روپے کا ریلیف دیا، پاکستان میں مہنگائی تین سال کی کم ترین سطح پر آگئی ہے، عام آدمی کے استعمال کی اشیا خور و نوش کی قیمتیں بھی تیزی سے کم ہو رہی ہیں۔‘

مزید پڑھیں: چیف منسٹر ٹرانسپورٹ پروگرام، 19 گرلز کالجز کو بسیں فراہم کردی گئیں

اجلاس نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے مفت ادویات کی فراہمی، الیکٹرک بائیک کی تقسیم، کسان کارڈ اور ہمت کارڈ کی تقسیم کے منصوبوں کو قابل ستائش قراردیتے ہوئے’ اپنی چھت، اپنا گھر‘ پروجیکٹ شروع کرنے پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا شکریہ بھی ادا کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کراچی: 6 سالہ بچہ مبینہ زیادتی  کے بعد قتل، 20 سالہ پڑوسی گرفتار

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر گرین لینڈ پر امریکی کنٹرول کا مطالبہ دہرادیا، ڈنمارک کا دوٹوک انکار

اسرائیل مخالف پوسٹ پر مقدمہ، ریما حسن نے کارروائی کو فلسطین حامی آوازیں دبانے کی کوشش قرار دے دیا

’اسلام آباد مفاہمتی یادداشت‘ کے تحت اپنے وعدوں اور ذمہ داریوں کی پاسداری کریں، پاکستان کا امریکا اور ایران پر زور

بچوں کی مصنوعات آن لائن خریدتے ہیں؟ ایک غلط انتخاب جان لیوا بھی ثابت ہو سکتا ہے

ویڈیو

خیبرپختونخوا حکومت کا مراعات سے متعلق قانون، عوام کی جانب سے شدید ردعمل

بلوچستان میں طالبان رجیم سہولت کاری، بھارت دہشتگردی کروا رہا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر احمد شریف چوہدری

ایران کے ساتھ معاہدہ اور جنگ بندی ختم ہو چکی، ڈیل نہیں کرنا چاہتا، صدر ٹرمپ

کالم / تجزیہ

بھارتی حکومت ایک فلم سےکیوں خوفزدہ ہوگئی؟

سندھ طاس: بھارت کی اسٹریٹیجک مس کیلکولیشن

فیفا فٹبال میں چھپی صدی کی کہانی