سی سیکشن کے دوران خاتون کے پیٹ میں دستانے اور وائپس رہ گئے، حالت تشویشناک

جمعرات 20 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت کی ریاست مہاراشٹرا کے ضلع بیڑ کے سرکاری اسپتال میں مبینہ طبی غفلت کا افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں 19 سالہ خاتون کی سی سیکشن کے ذریعے بچے کی پیدائش کے دوران اس کے پیٹ میں جراحی کے دستانے اور کاغذی وائپس رہ گئے، جس کے بعد خاتون کی حالت تشویشناک ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سندھیہ سورج گائیکواڑ نے یکم اگست کو بیڑ ڈسٹرکٹ اسپتال میں آپریشن کے ذریعے بچے کو جنم دیا تھا اور 4 روز بعد اسے اسپتال سے گھر بھیج دیا گیا۔

خاتون کو گھر جانے کے بعد پیٹ میں شدید درد شروع ہوگیا، جس پر اہل خانہ اسے ایک نجی اسپتال لے گئے۔ طبی معائنے اور اسکین کے دوران ڈاکٹروں کو اس کے پیٹ میں غیر متعلقہ اشیا موجود ہونے کا انکشاف ہوا۔

بعد ازاں خاتون کو ہنگامی بنیادوں پر پونے کے ساسون اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ایک اور آپریشن کے دوران اس کے پیٹ سے جراحی کے دستانے اور کاغذی ٹشو وائپس نکال لیے گئے۔

خاتون کے اہل خانہ نے واقعے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے طبی عملے پر غفلت اور نااہلی کا الزام عائد کیا۔ خاتون کے شوہر نے کہا کہ طبی ٹیم کی مبینہ غفلت کے باعث ان کی اہلیہ کی حالت انتہائی خراب ہوگئی ہے، جبکہ خاتون کی والدہ کے مطابق ان کی بیٹی میں اپنے نومولود بچے کو گود میں اٹھانے کی طاقت بھی نہیں رہی۔

واقعے کے بعد متاثرہ خاندان نے منگل کو ضلع اسپتال کی انتظامیہ کو شکایت درج کرائی۔

یہ بھی پڑھیں:کینیڈا: پارک میں خاتون پر جنسی حملے کے الزام میں بھارتی نژاد شخص گرفتار

بیڑ کے ضلعی سرجن ستیش کمار سولنکے نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ آپریشن میں شامل ڈاکٹر اور دیگر عملے کو نوٹس جاری کردیئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کی تحقیقات میں اگر ڈاکٹر یا عملہ قصوروار پایا گیا تو ان کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

موسلا دھار بارشوں نے پاکستان کے مختلف شہروں میں تباہی مچا دی، بازار اور رہائشی علاقے زیرِ آب، تاجروں کو کروڑوں کا نقصان

عوام کی خون پسینے کی کمائی کو کرپشن کی نذر نہیں ہونے دیں گے، مریم نواز

طالبان رہنماؤں کی یومِ آزادی تقریروں میں مخالف گروہوں کا نمایاں ذکر

انڈونیشیا میں چند روز کے دوران دوسرا بڑا زلزلہ، فلورس میں 5.9 شدت کے جھٹکے

صوابی: شدید بارشوں سے سیلابی صورتِحال، باپ بیٹی جاں بحق، 300 سے زائد افراد ریسکیو

ویڈیو

عمران خان کو طبی سہولیات مل رہی ہیں، اب احتجاج کی ضرورت نہیں، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

کیا عمران خان کو اسپتال منتقل کرنے کا سپریم کورٹ کا فیصلہ حکومت کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے؟

پاکستان کی سیاست میں بڑا طوفان، کیا پی ٹی آئی کی ڈیل ہوگئی؟

کالم / تجزیہ

فیصلے کی تاریخ اور تاریخ کا فیصلہ

سپمورن سنگھ کالرا سے گلزار تک

وزیر اعلیٰ اسلام آباد کا اقتدار کب ختم ہوگا؟