چوری کرتے ہوئے گولیاں کیوں ماریں؟ چور نے دکاندار پر ایک کروڑ ڈالر کا مقدمہ درج کردیا

جمعرات 20 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی ریاست اوریگن میں چوری کی کوشش کے دوران دکان کے مالک کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے شخص نے الٹا دکاندار کے خلاف ایک کروڑ ڈالر ہرجانے کا مقدمہ دائر کردیا۔

کینتھ وائلز نامی شخص 6 مارچ 2023 کو پورٹ لینڈ میں واقع ’ٹچ اسٹون گرینائٹ اینڈ ماربل‘ میں مبینہ طور پر چوری کی نیت سے داخل ہوا تھا۔ عدالتی دستاویزات کے مطابق وہ دکان کے گیراج کے خراب دروازے کے ذریعے اندر داخل ہوا اور ایک ڈرل بیگ بھی اٹھا لیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: اسمارٹ چشمے نابینا افراد کی زندگیاں بدل رہے ہیں لیکن شرپسند عناصر یہ سہولت چھیننے کے درپے

وائلز نے عدالت کو بتایا کہ اس وقت وہ بے گھر تھا، شدید سردی اور تھکن کا شکار تھا اور کھانے اور گرم جگہ کی تلاش میں بند دکان میں داخل ہوا۔ اس نے یہ بھی تسلیم کیا کہ اس کا دکان میں داخل ہونا غیر قانونی تھا۔

وائلز کے مطابق دکان کے مالک 73 سالہ جیمز گرانٹ کے سامنے آنے پر صورتحال کشیدہ ہوگئی۔ اس کا دعویٰ ہے کہ اس نے معذرت کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم گرانٹ نے اس پر کافی کا مگ اور بھاری ٹائلیں پھینکیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسمارٹ چشمے نابینا افراد کی زندگیاں بدل رہے ہیں لیکن شرپسند عناصر یہ سہولت چھیننے کے درپے

دوسری جانب جیمز گرانٹ نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ اس نے فائرنگ اپنے دفاع میں کی۔ گرانٹ کے مطابق وائلز نے بھاری بولٹ کٹرز سر کے اوپر اٹھائے اور اس کی جانب بڑھا جس پر اس نے تین گولیاں چلائیں۔ فائرنگ سے وائلز کے بازو اور دھڑ پر گولیاں لگیں۔

فائرنگ کے نتیجے میں وائلز کا پھیپھڑا بیٹھ گیا جبکہ دائیں بازو کی ہڈیاں بھی شدید متاثر ہوئیں اور اسے متعدد سرجریوں سے گزرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں: گرمیوں میں دریائے زرد کے کنارے سیاحت مقبول، نئی شاہراہوں نے سفر آسان بنا دیا

واقعے کے بعد وائلز کو فرسٹ ڈگری چوری اور دھمکی دینے کے جرم میں سزا سنائی گئی جبکہ دکان کے مالک جیمز گرانٹ کے خلاف کوئی فوجداری مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔

اب وائلز نے گرانٹ اور ان کی کمپنی کے خلاف دیوانی مقدمہ دائر کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ وہ فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا لیکن اس کے باوجود گرانٹ نے فائرنگ جاری رکھی۔

یہ بھی پڑھیں: کیا ترکیہ کا یہ غار وہی جگہ ہے جہاں ہومر نے اوڈیسی تخلیق کی تھی؟

وائلز نے 50 لاکھ ڈالر معاوضے اور مزید 50 لاکھ ڈالر تعزیری ہرجانے کا مطالبہ کیا ہے۔ مقدمے میں اس نے دکان کے مالک پر مبینہ طور پر حملہ، مارپیٹ، غفلت اور دانستہ ذہنی اذیت پہنچانے کے الزامات عائد کیے ہیں۔

عدالت میں وائلز نے دعویٰ کیا کہ اس نے فائرنگ روکنے کے لیے دکاندار سے بارہا اپیل کی تاہم مبینہ طور پر اسے جواب ملا ’تم مرنے والے ہو‘۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

موسلا دھار بارشوں نے پاکستان کے مختلف شہروں میں تباہی مچا دی، بازار اور رہائشی علاقے زیرِ آب، تاجروں کو کروڑوں کا نقصان

عوام کی خون پسینے کی کمائی کو کرپشن کی نذر نہیں ہونے دیں گے، مریم نواز

طالبان رہنماؤں کی یومِ آزادی تقریروں میں مخالف گروہوں کا نمایاں ذکر

انڈونیشیا میں چند روز کے دوران دوسرا بڑا زلزلہ، فلورس میں 5.9 شدت کے جھٹکے

صوابی: شدید بارشوں سے سیلابی صورتِحال، باپ بیٹی جاں بحق، 300 سے زائد افراد ریسکیو

ویڈیو

عمران خان کو طبی سہولیات مل رہی ہیں، اب احتجاج کی ضرورت نہیں، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

کیا عمران خان کو اسپتال منتقل کرنے کا سپریم کورٹ کا فیصلہ حکومت کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے؟

پاکستان کی سیاست میں بڑا طوفان، کیا پی ٹی آئی کی ڈیل ہوگئی؟

کالم / تجزیہ

فیصلے کی تاریخ اور تاریخ کا فیصلہ

سپمورن سنگھ کالرا سے گلزار تک

وزیر اعلیٰ اسلام آباد کا اقتدار کب ختم ہوگا؟