فیصل آباد: خانہ بدوشوں کی جھگیوں پر فائرنگ، 8 سالہ بچی سمیت 3 خواتین جاں بحق

جمعرات 20 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فیصل آباد میں گزشتہ رات چک 250 ر ب کے قریب خانہ بدوشوں کی جھگیوں پر مسلح افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 50 سالہ زبیدہ، 30 سالہ عاصمہ بی بی اور اس کی 8 سالہ بیٹی مسکان جاں بحق جبکہ دوسری 3 سالہ بیٹی زخمی ہوگئی۔

مزید پڑھیں:موسلادھار بارشوں کا الرٹ، فلیش فلڈ اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ، فیصل آباد میں 2 بچے جاں بحق

پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ واقعہ پرانی رنجش کا شاخسانہ ہے، ملزمان کو شبہ تھا کہ قصور کے علاقے میں ہونے والے پولیس مقابلے میں ایک شخص کی ہلاکت کی مخبری مقتولین نے کی تھی جس پر مسلح افراد نے خانہ بدوشوں کی جھگیوں پر دھاوا بول دیا۔

مزید پڑھیں:فیصل آباد میڈیکل طالبہ کیس: 2 الگ ٹرائلز کو یکجا کرنے کی درخواست مسترد

پولیس کے مطابق ملزمان کی تلاش اور تفتیش کا عمل جاری ہے، ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp