سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات منگل کو ہوں گے

پیر 28 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے لیے پولنگ منگل کو ہوگی۔

اے پی پی کے مطابق انتخابات کے لیے ملک کے مختلف حصوں میں پولنگ اسٹیشنز قائم کردیے گئے جہاں 4021 وکلا ووٹرز اپنا رائے حق دہی استعمال کریں گے۔

کتنے امیدوار میدان میں؟

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے الیکشن میں صدر سمیت 8 مختلف عہدوں کے لیے 17 امیدوار مدمقابل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پولیس وکلا تصادم: ملک بھر کے وکیل کل لاہور میں اکٹھے ہوں گے، پاکستان بار کونسل و سپریم کورٹ بار

صدارت کے لیے میاں رؤف عطا اور منیر احمد کاکڑ کے درمیان ون ٹو ون مقابلہ ہے۔ دونوں صدارتی امیدواروں کا تعلق بلوچستان سے ہے جبکہ سیکریٹری کے عہدے پر سیلمان منصور اور ملک زاہد اسلم اعوان کا ون ٹو ون مقابلہ ہوگا۔ ان دونوں کا تعلق لاہور سے ہے۔

پنجاب سے نائب صدر کے لیے رانا بختیار اور رانا غلام سرور کے درمیان ون ٹو ون مقابلہ ہوگا۔

بلوچستان، خیبرپختونخوا اور سندھ سے بھی 7 نائب صدور کے امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے۔

مزید پڑھیے: ہائیکورٹ کے ججوں کا خط: سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا ردعمل بھی سامنے آگیا

ایڈیشنل سیکریٹری کے عہدے کے لیے محمد اورنگزیب خان اور راجہ زبیر حسین جرال امیدوار ہیں۔ فنانس سیکریٹری کے عہدے کے لیے اورنگ زیب میر اور چوہدری تنویر اختر امیدوار ہیں۔

ممبر ایگزیکٹو کمیٹی کے عہدے کے لیے ملک بھر سے 17 امیدوار مدمقابل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp