قوم کی توقعات پر پورا اتریں گے، محمد رضوان اور سلمان آغا کی آسٹریلیا روانگی سے قبل محسن نقوی سے ملاقات

منگل 29 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم کے آسٹریلیا اور زمبابوے کے دورے کے دوران اچھی کارکردگی کی امید کا اظہار کیا ہے۔

قومی وائٹ بال ٹیم کے کپتان محمد رضوان اور نائب کپتان سلمان آغا نے ٹیم کے ہمراہ آسٹریلیا روانگی سے قبل لاہور میں چیئرمین پی سی بی سے ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں محمد رضوان کو وائٹ بال ٹیم کا کپتان بنانے پر شاہد آفریدی کا ردعمل آگیا

محسن نقوی نے کپتان محمد رضوان اور نائب کپتان سلمان علی آغا کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ٹیم کی بہتری کی امید بھی ظاہر کی۔

محسن نقوی نے محمد رضوان اور سلمان علی آغا کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ قوم کو آپ سے امید ہے کہ آسٹریلیا اور زمبابوے کے خلاف سیریز میں آپ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہاکہ قومی ٹیم میں باصلاحیت کھلاڑی موجود ہیں، متحد ہوکر کھیلنا اور آخری بال تک لڑنا ہی کامیابی کی ضمانت ہے، ٹیم بن کر پرفارم کریں گے تو کوئی آپ کو ہرا نہیں سکے گا۔

اس موقع پر وائٹ بال ٹیم کے کپتان محمد رضوان اور سلمان علی آغا نے اعتماد کا اظہار کرنے پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں کپتان بننا اعزاز کے ساتھ چیلنج، آسٹریلیا کو ہرائیں گے : محمد رضوان

محمد رضوان نے کہاکہ ہم کوشش کریں گے کہ قوم کی توقعات پر پورا اتریں، آسٹریلیا اور زمبابوے کے دورے کے دوران بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے پرعزم ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاک چین دوستی لازوال ہے، 24 کروڑ پاکستانی چین کو اپنا سب سے قابلِ اعتماد دوست سمجھتے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

تدفین کے بعد ’مُردے‘ کی اچانک گھر واپسی، گاؤں میں خوف اور خوشی کی لہر

سعودی عرب کا شمالی سرحدی علاقہ لائیو اسٹاک کا بڑا مرکز بن گیا، غذائی تحفظ کے مشن میں اہم پیشرفت

بھارت اور اسرائیل کو پاکستان کی اسٹریٹجیک کامیابیاں ہضم نہیں ہورہیں، ایکس سروس مین سوسائٹی

بھارت نے سلال ڈیم کھول دیا، دریائے چناب میں سیلاب کا خطرہ، الرٹ جاری

ویڈیو

پاک چین دوستی لازوال ہے، 24 کروڑ پاکستانی چین کو اپنا سب سے قابلِ اعتماد دوست سمجھتے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

دہشتگردی کے خلاف جنگ پوری قومی قوت اور غیر متزلزل عزم کے ساتھ جاری رکھی جائے گی، فیلڈ مارشل عاصم منیر

پشاور کی مویشی منڈی: جانور اور قیمتیں زیادہ، خریدار پریشان

کالم / تجزیہ

عورت اور مرد کی کشمکش

کامیابی کی سب سے بڑی غلط فہمی

سندھ طاس: ثالثی عدالت کے فیصلے کے بعد کیا ہو گا؟