کیا بشریٰ بی بی زمان پارک سے پاکپتن جائیں گی؟

جمعرات 31 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت کے بعد بشریٰ بی بی راولپنڈی سے رات گئے لاہور زمان پارک والی رہائشگاہ پہنچیں تو ان کے پیچھے پنجاب پولیس کی بھاری نفری بھی وہاں متجمع ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: بشریٰ بی بی زمان پارک لاہور پہنچ گئیں، پولیس کی بھاری نفری باہر موجود

پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق پولیس رات گئے قیدیوں کی وین  اور واٹر کینن  کے ہمراہ زمان پارک پہنچی اور عمران خان و بشریٰ بی بی کی رہائشگاہ کے اطراف پر بیریئر لگا کر ہر آنے جانے والے  پر نظریں جما لیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی اپنی دختر مہرالنساء کے ہمراہ لاہور آئی ہیں جہاں وہ ممکنہ طور پر مختصر قیام کریں گی۔

پارٹی ذرائع نے بتایا کہ بشریٰ بی بی کے دانتوں میں تکلیف ہے اور ہو سکتا ہے وہ جمعے کو چیک کے لیے ڈاکٹر کے پاس جائیں جس کے بعد وہ پاکپتن جانے کا بھی اردہ رکھتی ہیں۔

مزید پڑھیے: بشریٰ بی بی کی رہائی، رانا ثنااللہ نے خواجہ آصف کے دعوؤں کی تردید کردی

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے اب تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے کہ وہ لاہور میں مزید قیام کریں گی یا پھر پشاور چلی جائیں گی۔

پارٹی ذرائع نے بتایا کہ زمان پارک کی رہائشگاہ کے باہر پولیس کی بھاری نفری کھڑی دی گئی ہے تاکہ کارکنان، کارکنان اور رہنما بشریٰ بی بی سے ملاقات نہ کر سکیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جمعرات کو کچھ رہنما بشریٰ بی بی سے ملاقات کرنا چاہتے تھے مگر ملاقات کا سلسلہ ابھی جاری نہیں ہوا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

موجودہ نظام کہیں نہیں جا رہا، بطور وزیراعظم شہباز شریف کا ملک میں کوئی نعم البدل نہیں، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری

صدر مملکت آصف زرداری سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی الوداعی ملاقات

وزیر خارجہ اسحاق ڈار لندن پہنچ گئے، برطانوی وزیر خارجہ سمیت اہم حکام سے ملاقاتیں متوقع

جاپانی کورٹس میں پاکستانی شاہینوں کا راج، 37 ویں جونیئر اوپن سکواش میں 2 گولڈ میڈلز پاکستان کے نام

کھیلوں کا سب سے بڑا میلہ پاکستان میں، 14ویں ساؤتھ ایشین گیمز کی تاریخوں کا باضابطہ اعلان

ویڈیو

ہارٹ ٹرانسپلانٹ کا متبادل تیار، چینی سائنسدانوں کا کرشماتی علاج، 90 فیصد ہارٹ فیلیئر مریض صحتیاب

ٹیک ٹائکون زکربرگ نے تاریخی آئرش قلعہ خرید لیا، حقیقت اور قیمت جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

چینی روبوٹس نے دوڑ کاعالمی ریکارڈ تو توڑ دیا، لیکن اصل امتحان اب شروع ہوگا!

کالم / تجزیہ

گر آنکھ چھلک پڑے تو …… معاف کرنا

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟