’سنگل اگین‘، ارجن کپور کی جانب سے بریک اپ کی تصدیق پر ملائیکہ کی مغموم پوسٹ

جمعرات 31 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ کے معروف اداکار ارجن کپور نے اپنی محبوبہ ملائیکہ اروڑا سے علیحدگی کی تصدیق کردی ہے جس کے بعد اداکارہ نے بھی ایک مبہم سی پوسٹ شیئر کردی۔

یہ بھی پڑھیں: بالی ووڈ اسٹار ملائکہ اروڑا کے والد کا سر نیم مہتا کیسے ہوسکتا ہے؟

بھارت کے معروف اداکار سلمان خان کے بھائی اداکار ارباز خان کی سابق اہلیہ ملائیکہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ایک اقتباس شیئر کیا کہ ’دل کو سیکنڈ کے لیے چھونا زندگی بھر کے لیے روح کو چھو سکتا ہے‘۔ انہوں نے آخر میں ’گڈ مارننگ‘ بھی لکھا۔

ملائیکہ اور ان کے سابق شوہر ارباز خان

ارجن کپور نے اپنی محبوبہ ملائیکہ اروڑا سے تعلقات پر خاموشی توڑتے ہوئے خود کو سنگل قرار دیا۔ ارجن کپور کی جانب سے ملائیکہ اروڑا سے علیحدگی کے اس اعلان کے ایک روز بعد ملائیکہ نے بھی ایک پوسٹ داغ دی جو تھوڑی مغموم ہونے کے ساتھ ساتھ مبہم بھی تھی اور جس پر مداح ابہام میں پڑگئے۔

مزید پڑھیے: امریتا اروڑہ اور پاکستانی نژاد کرکٹر کا تعلق، وہ راز جو کم ہی لوگ جانتے ہیں

یاد رہے کہ گانے ’چھیاں چھیاں‘ و دیگر آئٹم سونگز پرفارم کرنے والی چھیل چھبیلی اداکارہ ملائیکہ اروڑا نے سنہ 2017 میں ارباز خان سے طلاق لینے کے بعد سنہ 2018 میں ارجن کپور کے ساتھ ڈیٹنگ شروع کی تھی۔ ارجن کپور بالی ووڈ کے سابق سپراسٹار انیل کپور کے بھتیجے اور فلم پروڈیوسر بونی کپور کے بیٹے ہیں۔

پھر وہ انسٹاگرام ہی تھا جو دونوں کی دوستی کی خبر لے کر آیا۔ ان دونوں نے سنہ 2019 میں اپنے رشتے کے بارے میں انسٹا گرام کے ذریعے اپنے مداحوں کو بتایا تھا۔ اس کے بعد اس جوڑی کو کئی تقاریب اور ڈنر پارٹیز میں ایک ساتھ دیکھا گیا۔

ارجن نے آخر کار فلم ’سنگھم اگین‘ کے پروموشن کے دوران ملائکہ اروڑا کے ساتھ اپنے تعلقات کے حوالے سے خاموشی توڑ دی۔ اجے دیوگن اور ٹائیگر شراف کے ساتھ اپنی آنے والی فلم کی تشہیر کرتے ہوئے ارجن نے تصدیق کی کہ اب وہ سنگل ہیں۔

مزید پڑھیں: ملائکہ اروڑا کے والد کی موت کیسے ہوئی؟ اصل وجہ سامنے آگئی

یہ تقریب 28 اکتوبر کو ممبئی کے شیواجی پارک میں راج ٹھاکرے کی طرف سے رکھی گئی تھی۔ ان کے ساتھ ان کے ساتھی اداکار اجے دیوگن اور ٹائیگر شراف اور ان کی آنے والی فلم سنگھم اگین کے ہدایت کار روہت شیٹی بھی تھے۔

یاد رہے کہ پچھلے کچھ مہینوں سے ارجن اور ملائیکہ دونوں ہی اپنے تعلقات کے بارے میں سوالات کا جواب دینے سے گریز کر رہے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سپریم کورٹ کا اہم آئینی فیصلہ: نیب مقدمات میں اپیلیں اور ضمانت کی درخواستیں وفاقی آئینی عدالت ہی سنے گی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 3 روپے 66 پیسے، ڈیزل 4 روپے 80 پیسے فی لیٹر مہنگا

گلوبل سپر لیگ: لاہور قلندرز نے ڈیزرٹ وائپرز کو 38 رنز سے شکست دے دی

کیا مصنوعی ذہانت انسان کے قابو سے باہر ہو رہی ہے؟ اوپن اے آئی کے ماڈل نے ٹیسٹ کے دوران حدود توڑ دیں

مودی کا مؤقف مسترد، کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج میں تیزی لانے کا اعلان، حکومت نے پھر مہلت مانگ لی

ویڈیو

پاکستان کا دوٹوک انتباہ، حوثی باغیوں کی خیر نہیں، ایران کا بڑا اعلان، امریکا کی چال بھی ناکام

مودی نے طلبا کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے، بھارتی ایجنسی کس طرح پاکستانی صحافیوں کو استعمال کرنے کی کوشش کررہی ہے؟

قدیم انجینیئرنگ سے دنیا حیران، 2 ہزار سال پرانا چینی تالا جسے کھولنے کے لیے محض چابی نہیں بڑا دماغ بھی چاہیے

کالم / تجزیہ

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار

شفاف انتخابات کا فریب