وزیر اعظم شہبازشریف کا دورہ قطر، مشترکہ اعلامیہ جاری

جمعہ 1 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم شہبازشریف نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے دوحا میں ملاقات کی ہے، الدیوان الامیری پہنچنے پر امیر قطر نے وزیراعظم اور ان کے ہمراہ وفد کا استقبال کیا۔

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے پرتپاک استقبال اور فراخدلی سے مہمان نوازی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور موجودہ تعاون کو بڑے پیمانے پر فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم شہباز شریف کی قطری تاجروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت

وزیراعظم شہباز شریف نے مختلف شعبوں میں قطر کی ریاست کی جانب سے پاکستان کو فراہم کی جانے والی مسلسل معاونت کو سراہتے ہوئے پاکستان میں اہم اقتصادی شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع پر روشنی ڈالی۔

وزیراعظم کے دورہ قطر پر جاری مشترکہ اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں دونوں برادر ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی جس میں سرمایہ کاری اور تجارت پر خصوصی زور دیا گیا اور دیگر شعبوں میں تعاون پر بات چیت کی گئی۔

مزید پڑھیں:وزیراعظم شہباز شریف کی امیرِ قطر سے ملاقات، دورہ پاکستان کی دعوت

اعلامیہ کے مطابق دونوں فریقین نے گزشتہ سرمایہ کاری کے وعدوں کے تناظر میں پاکستان میں متعدد شعبوں میں اہم مواقع پر تبادلہ خیال کیا، باہمی دلچسپی کی اہم علاقائی اور عالمی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کی اہمیت اور اقتصادی شراکت داری کو بڑھانے، تجارتی تبادلے میں اضافے اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کی دونوں فریقین کی خواہش پر زور دیا۔

مزید پڑھیں:قطر کی بلوچستان کے نوجوانوں کو روزگار فراہمی کی یقین دہانی

قطر کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی جس میں دونوں فریقوں نے دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے اور معیشت سمیت تجارت، سرمایہ کاری اور ثقافتی تبادلوں میں تعاون کی مختلف راہیں تلاش کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان کی اقتصادی ترقی کی تعاون کے ضمن میں قطر کے کردار پر اظہار تشکر کیا، انہوں نے قطر میں پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد کی موجودگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں ممالک کو جوڑنے والے پل کا کام کرتا ہے۔

مزید پڑھیں:قطری بحری جہاز کی 36 سال بعد پاکستان آمد تاریخی سنگ میل ہے، آئی ایس پی آر

قطری وزیر اعظم اور وزیر خارجہ نے خطے میں ایک اسٹریٹجک پارٹنر کے طور پر پاکستان کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے دونوں ممالک کے مشترکہ مفادات کو پورا کرنے کے لیے دوطرفہ اقتصادی تعلقات کو گہرا کرنے کے لیے قطری فریق کے عزم کا اظہار کیا۔

اعلامیہ کے مطابق دونوں فریقین نے علاقائی اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا، موجودہ چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے پرامن حل اور تعاون پر مبنی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔

مزید پڑھیں: مسئلہ فلسطین کا حل خودمختار ریاست ہے، پاکستان اور قطر کا اتفاق

وزیر اعظم شہباز شریف نے خطے میں امن کے فروغ کے لیے ریاست قطر کی سفارتی کوششوں اور انسانی بنیادوں پر اقدامات کی تعریف کی، خاص طور پر مسئلہ فلسطین کے حوالے سے ثالث کے طور پر ریاست قطر کے کردار اور خطے میں سلامتی اور استحکام کے قیام کے لیے کوششوں کی حمایت کے عزم کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں: قطر کے خاص فیسٹیول میں رسیلے پاکستانی آم کی دھوم

اپنے دورہ قطر کے دوران وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے قطر میوزیم کے زیر اہتمام نمائش ’منظر: پاکستان میں آرٹ اینڈ آرکیٹیکچر 1940 سے اب تک‘ کا بھی دورہ کیا۔

اعلامیہ کے مطابق دونوں فریقین نے باہمی افہام و تفہیم کو بڑھانے، تعاون کو گہرا کرنے اور نئے افق کو تلاش کرنے کے لیے اعلیٰ سطح کے دوروں کے مسلسل تبادلے کی اہمیت پر اتفاق کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم