عمران خان بتائیں اپنے دور میں ملکی ترقی کے لیے کون سا منصوبہ شروع کیا؟ نواز شریف کا سوال

ہفتہ 2 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وزیراعظم و صدر پاکستان مسلم لیگ ن نواز شریف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے دور میں ملک کی تباہی شروع ہوئی، عمران خان بتائیں اپنے دور میں ملکی ترقی کے لیے کون سا منصوبہ شروع کیا۔

نیویارک میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہم نے آئی ایم ایف سے ہاتھ ملایا اور پھر خدا حافظ بھی کہہ دیا تھا، لیکن تحریک انصاف عالمی مالیاتی ادارے کو واپس لے کر آئی۔

یہ بھی پڑھیں نواز شریف کی امریکا میں ملاقاتیں، کس طوفان کے آنے کا تہیہ ہے؟

نواز شریف نے کہاکہ باتیں کرنے اور کام کرنے میں بہت فرق ہے، تحریک انصاف نے عوام کو صرف بغض اور بدتمیزی سکھائی ہے، جبکہ پنجاب حکومت نے عوام کو بجلی کے بلوں میں 50 ارب روپے کا ریلیف دیا۔

سابق وزیراعظم نے کہاکہ میری حکومت میں ڈالر 104 اور شرح سود 5.25 فیصد پر تھی، جبکہ زرمبادلہ کے ذخائر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر تھے۔

انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے عوام کو جواب دے کہ وہاں پر کیا کام کیا، ہمارے زمانے میں ترقی کی شرح 5.8 فیصد تک پہنچ گئی تھی۔

سابق وزیراعظم نے کہاکہ تحریک انصاف اقتدار میں آئی تو ڈالر بے لگام ہوگیا اور شرح سود بھی اوپر چلی گئی، جبکہ دوسرے ممالک کے ساتھ تعلقات کو بھی خراب کیا گیا۔

انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن نے اپنے دور میں کام کرکے دکھائے، سب سے پہلی موٹروے کی بنیاد ہمارے دور میں رکھی گئی۔

نواز شریف نے کہاکہ تحریک انصاف نے اپنے دور میں پی آئی اے کو تباہ کیا، ان کے ایک وزیر نے اسمبلی فلور پر کہاکہ ہمارے پائلٹس کی تعلیمی قابلیت پوری نہیں۔

نواز شریف نے کہاکہ مریم نواز کی خواہش ہے کہ پی آئی اے کو خرید کر ایئرپنجاب کے نام سے چلائیں تاہم میں نے ان کو مشورہ دیا ہے کہ آپ نئی ایئرلائن بھی چلا سکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں پی آئی اے کی نجکاری نہ ہونے کی صورت میں ملک کو مزید کتنا نقصان ہوگا؟

انہوں نے کہاکہ پی آئی اے کی تباہی پر بہت دکھ ہوتا ہے، میں خود پرواز بدل کر امریکا پہنچا ہوں، پی آئی اے کی خریداری یا نئی ایئرلائن کے حوالے سے مریم نواز غور و خوض کررہی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کینیڈا میں گوردوارے پر حملہ، مذہبی پیشوا سمیت 2 افراد زخمی، ملزم گرفتار

پاکستان اور ملائیشیا کا انسداد دہشتگردی و منشیات کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

میانمار میں بدھ عبادت گاہ پر فوجی فضائی حملہ، 14 افراد ہلاک، 20 زخمی

وزیراعظم کا بگھی سواری پر سخت نوٹس، آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر کو تحریری انتباہ

اٹلی جانے والی تارکین وطن کی کشتی تیونس کے ساحل پر الٹ گئی، 13 افراد لاپتا

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘