سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان میں کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے 4 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔
یہ بھی پڑھیں بنوں: سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کے 8 دہشتگرد ہلاک کردیے، میجر سمیت 3 جوان شہید
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے سرواکئی میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن کیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران 4 دہشتگردوں کو ہلاک کیا۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا کہ علاقے میں کلیئرنس آپریشن کیا جارہا ہے، تاکہ رہ جانے والے دہشتگردوں کا بھی صفایا کیا جاسکے۔
یہ بھی پڑھیں سیکیورٹی فورسز کا ژوب میں خوارج کے خلاف آپریشن، ایک دہشتگرد ہلاک
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔