121 سال بعد اسپین میں مکمل سورج گرہن، فلکیات کے شائقین پُرجوش

اتوار 7 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

2026 کا مکمل سورج گرہن 12 اگست کو نظر آئے گا، اسپین میں 1905 کے بعد پہلی بار مکمل منظر دکھائی دے گا یورپ، گرین لینڈ اور آئس لینڈ سمیت دنیا کے مختلف حصوں میں 12 اگست 2026 کو مکمل سورج گرہن دیکھا جائے گا، جبکہ شمالی اسپین میں یہ منظر 1905 کے بعد پہلی بار مکمل طور پر دکھائی دے گا۔

یہ بھی پڑھیں:زمین پر آخری مکمل سورج گرہن، سائنسدانوں نے کائناتی نظارے کے خاتمے کے وقت کا تعین کردیا

ماہرین فلکیات کے مطابق یہ حالیہ برسوں کے اہم ترین فلکیاتی واقعات میں شمار کیا جا رہا ہے اور اس کی براہِ راست نشریات بھی کی جائیں گی۔ گرہن کا راستہ تقریباً 5,157 میل طویل ہوگا جو آرکٹک ساحل سے شروع ہو کر شمالی قطب، گرین لینڈ، آئس لینڈ، پرتگال اور شمالی اسپین سے گزرے گا۔ گرین لینڈ میں مکمل گرہن تقریباً دو منٹ تک برقرار رہے گا، جبکہ شمالی اسپین میں یہ دورانیہ 20 سیکنڈ سے بھی کم ہوگا۔ افریقہ، یورپ اور شمالی امریکا کے وسیع علاقوں میں جزوی سورج گرہن بھی دیکھا جا سکے گا۔

یورپی خلائی ایجنسی کے مطابق یورپی براعظم میں آخری مکمل سورج گرہن 2006 میں دیکھا گیا تھا، جبکہ اسپین میں اگست کے مہینے میں مکمل سورج گرہن کا یہ پہلا واقعہ ہوگا جو 1905 کے بعد پیش آئے گا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ 2028 تک تین بڑے سورج گرہن متوقع ہیں اور 2026 کا گرہن ان میں پہلا ہوگا۔ خلائی ایجنسی کے مطابق اسپین کے جاوالامبر فلکیاتی رصدگاہ سے گرہن کی براہِ راست ویڈیو نشر کی جائے گی تاکہ دنیا بھر کے شائقین اس فلکیاتی منظر کو محفوظ انداز میں دیکھ سکیں۔

ناسا نے ہدایت کی ہے کہ مکمل مرحلے کے علاوہ پورے گرہن کے دوران خصوصی ’ایکلپس گلاسز‘ یا سولر ویوور استعمال کرنا ضروری ہے، جبکہ عام دھوپ کے چشمے آنکھوں کو تحفظ فراہم نہیں کرتے۔ دوربین، کیمرہ یا بائنوکولر استعمال کرنے کی صورت میں ان پر منظور شدہ سولر فلٹر لگانا لازمی ہوگا۔

سائنس دان اس موقع پر غباروں کے ذریعے چاند کے سائے کی تصاویر لینے کا بھی منصوبہ بنا رہے ہیں۔ یہ تجربہ 1919 کے اس تاریخی سائنسی مشاہدے سے مشابہ ہوگا جس نے سورج کی کششِ ثقل کے باعث روشنی کے خم کھانے کے نظریے کو تقویت دی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عمران خان کی بہن نورین نیازی کو متنازع بیان پر این سی سی آئی اے نے طلب کرلیا

افواجِ پاکستان قوم کا سرمایہ اور فخر، وقار مجروح کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، ملک احمد خان

کراچی پورٹ پر ایک ساتھ 2 ہزار الیکٹرک گاڑیاں، آخر یہ پاکستان کے لیے اتنی بڑی خبر کیوں ہے؟

عطا اللہ تارڑ کا پی ٹی وی اسپورٹس ٹیم کو خراج تحسین، فیفا ورلڈ کپ کی خصوصی کوریج پر فخر کا اظہار

آبنائے ہرمز پر انحصار ختم کرنے کے لیے مقامی سطح پر تیل کی تلاش شروع کرنے پر کام ہورہا ہے، وزیر پیٹرولیم

ویڈیو

نہال ہاشمی سے عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان کی ملاقات، جدید باکسنگ اکیڈمی کے قیام کی خواہش کا اظہار

مذہبی روایات اور محبت سے بھرپور ڈراما سیریل ’دارالنجات‘ کا ٹیزر جاری، شہریار ، درِفشاں کا مرکزی کردار

آبنائے ہرمز کے بعد باب المندب کی بندش، نصرت جاوید نے ایرانی پراکسی کا کچا چٹھا کھول دیا

کالم / تجزیہ

فیفا کے سنہرے جوتوں کی الف لیلیٰ

کشکول کی تیاری

کیا موساد نےسابق ایرانی صدر کو آلہ کار بنا لیا تھا؟