نئی قانون سازی 26ویں آئینی ترمیم کی توہین، عدالت میں چیلنج کریں گے، مولانا فضل الرحمان

پیر 4 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے نئی قانون سازی 26ویں آئینی ترمیم کی توہین ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت کی جانب سے انسداد دہشتگردی ایکٹ میں ترمیم کی جارہی ہے، ایسا کرنا اپنے ہی عمل کی نفی ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں بلوچستان کی سول سوسائٹی 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف تحریک میں ساتھ دے، وکلا

انہوں نے کہاکہ حکومت جو قانون سازی کرنے جارہی ہے ہم اس کے خلاف عدالت میں جائیں گے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ حکومت انسداد دہشتگردی ایکٹ میں ترمیم کرنے جارہی ہے، یہ چہرے پر ایک دھبہ ہوگا اور یہ سول مارشل لا ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ پہلے نیب سے شکایت تھی اور اب دفاعی ادارے کو اختیارات دیے جارہے ہیں، ہم جمہوری لوگ ہیں اور آئین و قانون کی جنگ لڑیں گے۔

سربراہ جے یو آئی نے کہاکہ حکومت بیٹھے اور سوچے کہ کیا یہ نیا ایکٹ 26ویں آئینی ترمیم کے منافی نہیں ہے۔

انہوں نے کہاکہ 26ویں آئینی ترمیم پر مجلس شوریٰ نے اطمینان کا اظہار کیا ہے، اگر حکومت نے 27ویں ترمیم لانے کا فیصلہ کیا تو اس وقت اس پر غور کیا جائے گا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ تلخیوں کو دور کرکے اچھے ماحول کی طرف جانے کی کوشش کررہے ہیں، پی ٹی آئی کے ساتھ تلخیاں دور کرکے صورتحال نارمل کررہے ہیں۔ سیاسی پارٹیوں میں روابط جمہوریت کا حسن ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں جماعت اسلامی نے بھی 26ویں آئینی ترمیم کو چیلنج کردیا

مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ پاکستان کے عوام فلسطینی عوام کی مالی معاونت کے لئے آگے بڑھیں، اس وقت مغربی ممالک اسرائیل کی پشت پناہی کررہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شاندانہ گلزار کے بیان پر علی امین گنڈاپور کا سخت ردعمل، مبینہ لیکڈ آڈیو سامنے آگئی

میرپورخاص: مبینہ اغوا کیس کا ڈراپ سین، ہندو لڑکی نے ہندو پڑوسی سے پسند کی شادی کی

سہ ملکی سیریز: سری لنکا کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ

کشمیریوں کی حقِ خودارادیت کی جدوجہد میں پاکستان ساتھ کھڑا ہے، اسحاق ڈار

کوٹھیاں دھرنے کے قریب فائرنگ حادثے کو ریاستی اداروں سے منسوب کرنے کا سوشل میڈیا پروپیگنڈا ناکام

ویڈیو

پاکستانی ہر حال میں کشمیریوں کے ساتھ ہیں، شاہراہ دستور پر ارکان پارلیمنٹ اور عوام کا کشمیریوں سے اظہار یکجہتی

5 باہمت بہنوں نے روایتی ذائقوں کو روزگار کا ذریعہ بنا لیا، کوئٹہ کے رامین ریسٹورنٹ کی منفرد کہانی

چار دیواری نہ سیکیورٹی، پنو عاقل کے 105 سال پرانے تھانے میں قانون کے محافظ کیسے کام کرتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

27 اکتوبر، یوم سیاہ: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

تحریک انصاف : رُل تے گئے آں پر چس بڑی آئی اے

درختوں پر جھولے اچھے لگتے ہیں، لاشیں نہیں