مولانا فضل الرحمان نجی دورے پر لندن پہنچ گئے

جمعرات 7 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جمیعت علما اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان لندن پہنچ گئے ہیں، پارٹی رہنماؤں کے مطابق مولانا فضل الرحمان کی نجی دورے میں مختلف ملاقاتیں ہوں گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مولانا فضل الرحمان پارٹی رہنماؤں راشد سومرو اور مفتی ابرار کے ہمراہ لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پہنچے، جہاں انہیں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے خوش آمدید کہا۔

ہیتھرو ایئرپورٹ پر جمعیت علمائے اسلام برطانیہ کے مفتی خالد محمود سمیت دیگر پارٹی عہدیداران بھی استقبال کے لیے موجود تھے، پارٹی ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان برطانیہ میں 10 روز قیام کریں گے۔

واضح رہے کہ رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملاقات میں پارلیمنٹ میں پہلے سے قائم کمیٹیوں کو فعال کرنے پر اتفاق کرتے ہوئے حکومت کے خلاف مشترکہ تحریک لانے پر بھی بات چیت کی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مولانا فضل الرحمان کی بیرون ملک دورے سے واپسی کے بعد سرگرمیاں تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا تھا، اسد قیصر نے انہیں عمران خان سمیت اور پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت سے مشاورت کے بعد صورتحال سے آگاہ کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مشرق وسطیٰ کشیدگی: بھارت کو سنگین معاشی چیلنجز کا سامنا، ملک اقتصادی بحران کی طرف بڑھنے لگا

خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے، سلیم مانڈوی والا

پی این سی اے کے زیراہتمام 29 مارچ کو فیملی فیسٹیول کی تیاریاں، ٹکٹ کیسے خریدا جائے؟

فلسطینی علاقوں کے اسرائیل میں انضمام کے خلاف اقوام متحدہ میں پاکستان سمیت 8 ممالک کا مشترکہ بیان

سعودی حکومت کا ویزہ ہولڈرز کے لیے خصوصی سہولتوں کا اعلان

ویڈیو

اورکزئی کی رابعہ بصری جو حصول علم کے لیے میلوں پیدل سفر کرتی ہیں

گلگت بلتستان کے شہریوں کا پاکستان کے لیے تن، من، دھن قربان کرنے کا عزم

’اسکوٹی نے زندگی بدل دی،‘ ڈیرہ اسماعیل خان کی اثواء رجاح

کالم / تجزیہ

کرکٹ ورلڈ کپ 92‘ فتح کا 34واں سال

کیا عارضی جنگ بندی مستقل ہو سکتی ہے؟

جالب نامہ