خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے، سلیم مانڈوی والا

بدھ 25 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ پاکستان کے ایران کے ساتھ مضبوط اور تاریخی تعلقات قائم ہیں اور خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے، جسے تاریخ میں یاد رکھا جائے گا۔

وی نیوز سے گفتگوکرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ بھارت پاکستان کو سفارتی محاذ پر تنہا کرنا چاہتا تھا، تاہم موجودہ صورتحال میں عالمی ذرائع ابلاغ پاکستان کے کردار کو نمایاں طور پر اجاگر کررہے ہیں، جو ملک کی سفارتی کامیابی کی علامت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چین کی صدر زرداری کو جے 35 اور بنا پائلٹ طیاروں پر بریفنگ، پاکستان اس جدید دفاعی ٹیکنالوجی میں دلچسپی رکھتا ہے، سلیم مانڈوی والا

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے مثبت اور ذمہ دارانہ کردار ادا کیا ہے اور مختلف ممالک سے رابطے کر کے ثالثی کے لیے اپنی آمادگی ظاہر کی۔ ان کے مطابق اگر جاری کوششوں کے نتیجے میں جنگ کے خاتمے کی کوئی مثبت پیشرفت ہوتی ہے تو پاکستان کا کردار تاریخ کا حصہ بن جائے گا۔

سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ ایران پاکستان کا ہمسایہ ملک ہے اور دونوں ممالک کے درمیان 900 کلومیٹر سے زیادہ طویل سرحد موجود ہے، جس کی وجہ سے باہمی تعلقات منفرد نوعیت کے حامل ہیں اور یہی وجہ ہے کہ پاکستان کا کردار اس معاملے میں انتہائی اہم ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے براہ راست نہیں بلکہ سفارتی سطح پر متحرک کردار ادا کیا ہے اور توقع ہے کہ مذاکرات کے ذریعے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران امریکا کے مابین ثالثی: پاکستان کے نمایاں کردار پر بھارت میں ہنگامہ، کانگریس نے مودی حکومت کو دھو ڈالا

داخلی سیاسی صورتحال سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک کی اندرونی سیاست اس نوعیت کی نہیں کہ وہ پاکستان کے بین الاقوامی کردار پر اثر انداز ہو، جبکہ تمام سیاسی قوتیں قومی مفاد کے معاملے پر متفق ہیں اور ریاستی مؤقف کی حمایت کررہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی تمام فریقین کو ساتھ لے کر چلنے کے خواہاں ہیں تاکہ قومی سطح پر یکجہتی کو فروغ دیا جاسکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

طیارے کے واش روم میں خرابی، پرواز دو بار ڈائیورٹ، مسافروں کا انوکھا سفر

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں یومِ آزادی کی شاندار تقریب، ندیم لونے والا کے سروں پر شائقین جھوم اٹھے، محسن نقوی بھی شریک

خضدار کے پہاڑی سلسلے میں سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی

پاکستان کا 79واں یومِ آزادی، صوفی سٹی منڈی بہاؤ الدین میں عظیم الشان تقریب

وسیم اکرم کے بعد شاہد آفریدی کا کتا بھی لاپتا، مداحوں سے تلاش میں مدد کی اپیل

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی