عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آ رہی ہے، پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 5400 روپے کمی ہو گئی ہے۔
ملک میں فی تولہ سونا 5400 روپے کمی کے بعد 276800 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 4630 روپے کمی کے بعد 237311 روپے کا ہو گیا ہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 217535 روپے ہو گئی۔
جبکہ عالمی بازار میں سونا 65 ڈالر کمی کے بعد 2662 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔