میجر جنرل محمد شمریز نے ڈی جی رینجرز سندھ مقرر ہونے پر اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔
ترجمان رینجرز کے مطابق میجر جنرل محمد شمریز نے ڈی جی رینجرز سندھ کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:اندرون سندھ رینجرز کی بڑی کارروائی: مختلف جرائم میں ملوث 21 مبینہ ملزمان گرفتار
آج سندھ رینجرز کے ہیڈکواٹر میں پروقار تقریب کا انعقاد ہوا، تقریب میں آئی جی سندھ سمیت دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔
میجرجنرل اظہر وقاص نےرینجرز سندھ کی کمان میجرجنرل محمد شمریز کے سپرد کی۔ میجر جنرل اظہر وقاص 2022 میں ڈی جی رینجرزسندھ تعینات ہوئے تھے۔