کراچی سے آئی مظلوم خواتین پر سپریم کورٹ کے دروازے کیوں بند ہوئے؟

جمعہ 8 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی سے سفر کرکے سپریم کورٹ اسلام آباد پہنچنے والی 2خواتین کو پولیس نے عدالت داخلے سے روک دیا، کراچی سے آنے والی خواتین کو شناختی کارڈ کی کلرڈ کاپی ہونے کی وجہ سے سپریم کورٹ میں داخلہ کی اجازت نہ مل سکی۔

سپریم کورٹ اپنی صدا لے کر آنی والی خاتون اوریجنل شناختی کارڈ نہیں لے کر آئیں، کلرڈ کاپی ہونے کے سبب خاتون کو داخلے کی اجازت نہیں دی گئی اور دونوں خواتین کو کار پارکنگ سے ہی واپس بھیج دیا گیا۔

مزید پڑھیں: سپریم کورٹ: 97 ارب روپے کے زیر التوا ٹیکس مقدمات فوری نمٹانے کے لیے اقدامات کا آغاز

خاتون نے موقف اختیار کیا کہ 2023 سے ان کے شوہر محمد شہباز کا مقدمہ مقرر نہیں ہوسکا، کہا گیا کہ سپریم کورٹ جاکر فریاد کریں۔ لیکن یہاں پولیس حکام نے اندر جانے کی اجازت ہی ہیں دی۔

دوسری جانب دونوں خواتین کو سپریم کورٹ کی کار پارکنگ میں داخل ہونے کی بھی اجازت نہیں دی گئی۔ تاہم، پولیس اہلکاروں نے موقف اختیار کیا کہ یہ چیف جسٹس آف پاکستان کے احکامات ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

موجودہ حکومت اور اسٹیبلشمنٹ میں ماضی جیسی کشیدگی نہیں، نظام مشترکہ انداز میں چل رہا ہے، عامر الیاس رانا

امریکا کے ایران پر  نئے فضائی حملے ، متعدد مقامات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

افغانستان میں دہشتگردوں کے خلاف پاکستان کی کامیاب کارروائیاں، ٹی ٹی پی اور بی ایل اے مشترکہ پناہ گاہ ڈھونڈنے پر مجبور

شارجہ سے کراچی آنے والا پاکستانی کارگو کمپنی کا طیارہ لاپتا، تلاش کا عمل شروع

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ترکیہ پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا اعلان

ویڈیو

موجودہ حکومت اور اسٹیبلشمنٹ میں ماضی جیسی کشیدگی نہیں، نظام مشترکہ انداز میں چل رہا ہے، عامر الیاس رانا

خیبرپختونخوا حکومت کی اپنے لیے مراعات، نئے قانون میں خاص کیا ہے؟

خیبر پختونخوا اسمبلی ایک دہائی بعد بھی مکمل پیپر لیس کیوں نہ بن سکی؟

کالم / تجزیہ

سندھ طاس: بھارت کی اسٹریٹیجک مس کیلکولیشن

فیفا فٹبال میں چھپی صدی کی کہانی

ریڈیو کا روشن باب: بھائی لال اور اوم پرکاش