پی ٹی آئی والے این آر او مانگ رہے ہیں، وفاقی وزیراطلاعات

ہفتہ 9 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا پی ٹی آئی کے حوالے سے کہنا ہے کہ یہ کہتے ہیں فلاں نہیں تو پاکستان نہیں، یہ اپنے لیڈر کی رہائی میں لگے ہوئے ہیں اوراین آر اومانگ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی اندرونی اختلافات کی شکار ہے، عطا تارڑ

یوم اقبال کی مناسبت سے مزار اقبال پر حاضری کے لیے آئے وفاقی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ کہتے ہیں فلاں نہیں تو پاکستان نہیں،ان کے لیے کشمیر اور فلسطین کا معاملہ کوئی اہمیت نہیں رکھتا۔ آج فلسطین ،غزہ کے حالات پر زید گولڈ اسمتھ کے ٹوئٹ کی کسی نے مذمت نہیں کی۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا وجہ ہے کے پی میں کوئی کام نہیں ہورہا، یہ جلسوں میں لگے ہوئے ہیں۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہمارے معاشرے میں نفرتیں پیدا گئی ،بھائی کو بھائی سے لڑایاگیا، ملکی ترقی کیلئے مل جل کر کام کرنا ہوں گے۔

عطا تارڑ کے مطابق  پی ٹی آئی والے چاہتے تھے کہ ملک ڈیفالٹ کرجائے،ہم نے ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایااور ترقی کی راہ پر گامزن کیا۔

انہوں نے کہا معاشرے میں تقسیم اورنفرتیں پھیلانا دراصل اغیار کامنصوبہ تھا،ہماری  ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ قوم کو متحد رکھاجائے۔ عطا تارڑ نے کہا کہ یہ پاکستان ہے تو ہماری سیاست ہے، تحریک انصاف کہتی ہے کہ بانی پی ٹی آئی ہیں تو سب کچھ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:لندن میں بدتمیزی کرنے والے اب معافیاں مانگ رہے ہیں، عطا تارڑ

انہوں نے کہا تحریک انصاف کیلئے فلسطین کا ایشو کوئی معنی نہیں رکھتا۔

انہوں نے علامہ اقبال کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران میں علامہ اقبال کے فلسفے کو پڑھایا جارہاہے۔ ہمیں علامہ اقبال کے فلسفے کو فروغ دینا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے دیگر سیاسی جماعتوں کیساتھ فراغ دلی کا مظاہر کیا ہے، دکھ کی بات ہے ہمارے ہاں ایک سوچ پیدا کردی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

خیبر ضلع میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 22 خوارج ہلاک، فائرنگ سے کمسن بچہ شہید

برطانیہ کے 5 لاکھ افراد کا طبی ڈیٹا لیک، چینی ویب سائٹ پر فروخت کے لیے پیش

وینزویلا کے صدر مادورو کی گرفتاری کے دوران امریکی فوجی نے کیسے لاکھوں ڈالرز کمائے؟

’یہ خود کو جان بوجھ کر مظلوم ظاہر کرتے ہیں‘، امریکی گلوکار کی امریکی صیہونیوں پر شدید تنقید

پاکستان نے یو اے ای کے 3.45 ارب ڈالر کے ڈپازٹس مکمل واپس کر دیے

ویڈیو

کرکٹ اسٹیڈیم میں اسمبلی اجلاس، پشاور کے شہری کیاکہتے ہیں؟

پاکستان کی کوششوں سے امن قائم ہو گا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

سعودی عرب سے 3 بلین ڈالرز ملنے پر پاکستانی کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

عالمی دن پر کتاب سے مکالمہ

جنگ اور جنگ بندی کے مابین مرتب کیے 9 نتائج

لاہور پر ’مغل اعظم‘ کی یلغار