اسرائیلی حملوں سے 2روز میں 85 فلسطینی شہید، حزب اللہ کے جوابی وار

پیر 11 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسرائیلی فورسز کے غزہ میں 2روز کے دوران حملوں میں 85 فلسطینی شہید ہوگئے۔ اسرائیل نے غزہ، لبنان اور شام میں حملے کیے، غزہ کے جبالیہ کیمپ پر گزشتہ روز کیے جانے والے حملوں میں 36 فلسطینی شہید ہوئے۔ حزب اللہ کے جوابی وار جبکہ نیتن یاہو نے اپنا دفتر بالائی منزل سے تہہ خانے میں منتقل کرلیا۔

رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے گزشتہ 2روز سے غزہ میں وحشیانہ حملوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ اتوار کے روز 50 کے قریب فلسطینی شہید ہوئے جبکہ گزشتہ 2روز کے دوران اب تک اسرائیلی حملوں سے غزہ میں 85فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

مزید پڑھیں: اسرائیل مشکل میں پھنس گیا، امریکا نے بلڈوزر اور ہیوی بموں کی فراہمی روک دی

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے لبنان پر بھی حملے جاری رکھے ہوئے ہیں اور دارالحکومت بیروت کے شمالی حصے کو نشانہ بنایا گیا ہے، جس کے نتیجے میں 23لبنانی شہری شہید ہوگئے ہیں۔

تاہم، لبنان کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیل حملوں کے نتیجے میں روزانہ کی بنیاد پر 35 سے زائد شہری شہید ہورہے ہیں۔

دوسری جانب حزب اللہ صہیونی فوج کے حملوں کا بھرپور جواب دے رہی ہے۔ حزب اللہ کے گزشتہ حملوں کے بعد نیتن یاہو نے اپنا دفتر تہہ خانے میں منتقل کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا لبنان میں پیجر حملوں کا حکم دینے کا اعتراف

خیال رہے گزشتہ ماہ حزب اللہ کے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی رہائشگاہ پر حملہ کیا تھا، اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے حزب اللہ کے حملوں کے خوف سے بیٹے کی شادی بھی غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی تھی۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق نیتن یاہو عدالت میں کیسز میں بھی پیش نہیں ہورہے۔

واضح رہے اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے ستمبر میں حزب اللہ کے ارکان کو بیچرز اور واکی ٹاکیز کے ذریعے نشانہ بنانے کی منظوری دی تھی، اس سائبر حملے میں 40 کے قریب افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

رائٹرز کی مالک کمپنی نے عالمی پرنٹ کاروبار کے 51 فیصد حصص 50 کروڑ ڈالر میں فروخت کردیے

میٹا پر طبی مسائل کے شکار ملازمین کو برطرفیوں میں نشانہ بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت استعمال کرنے کا الزام

حکومت نے ہمیشہ مذاکرات کا راستہ اپنایا، تشدد ایکشن کمیٹی کی جانب سے کیا گیا، طارق فضل چوہدری

ذہنی تھکن سے پریشان ہیں؟ صدیوں پرانے طریقے آج بھی مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں

اداروں اور شہدا سے متعلق استعمال کیے گئے الفاظ ناقابل قبول، مولانا فضل الرحمان معافی مانگیں : حافظ میاں محمد نعمان

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟