وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ صوابی جلسے میں امریکی جھنڈا لانے والے کو تلاش کررہا ہوں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میرے خیال میں پی ٹی آئی کے جلسے میں جھنڈا لہرانے والا پٹواری تھا۔
یہ بھی پڑھیں پی ٹی آئی کے صوابی جلسے میں امریکی پرچم لہرا دیا گیا
وزیراعلیٰ نے کہاکہ عمران خان اسی مہینے فائنل کال دینے جارہے ہیں، بانی پی ٹی آئی کا پیغام قوم تک پہنچا دیا، اور تیاری شروع کردی ہے۔
اڈیالہ جیل میں پارٹی رہنماؤں کو حراست میں لینے سے متعلق پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کہاکہ یہ عمل قابل مذمت ہے، ہمارے خلاف اوچھے ہتھکنڈے اپنائے جارہے ہیں۔
واضح رہے کہ 9 نومبر کو خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی میں ہونے والے پی ٹی آئی کے جلسے میں ایک شخص نے امریکی جھنڈا لہرا دیا تھا، جس پر پولیس نے اسے گرفتار کرلیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں پی ٹی آئی کے جلسے میں امریکی جھنڈا’امریکی غلامی سے امریکی جھنڈا لہرانے تک کا سفر‘
یہاں یہ بھی واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکی صدر منتخب ہونے پر پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے یہ تاثر دیا جارہا ہے کہ عمران خان ڈونلڈ ٹرمپ کے دوست ہیں، اور اب نومنتخب امریکی صدر ان کی جیل سے رہائی کے لیے کوئی کردار ادا کرسکتے ہیں۔