موسم سرما کے لیے گیس کی فراہمی کے شیڈول کا اعلان

منگل 12 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ نے صارفین کے لیے گیس کے مستقل دباؤ کو برقرار رکھنے کے لیے آئندہ موسم سرما کے لیے گیس کی فراہمی کا نیا شیڈول متعارف کرادیا۔

یہ بھی پڑھیں: گیس بلوں میں اضافی سیکیورٹی ڈیپازٹ کیا ہے؟

اس نظرثانی شدہ شیڈول کا مقصد گھرانوں کو اپنے کھانا پکانے اور روزمرہ کے معمولات کی بہتر منصوبہ بندی کرنے میں مدد کرنا ہے۔

نیا ٹائم ٹیبل ہر 3 تین مخصوص ٹائم سلاٹس کے دوران فل پریشر گیس کی فراہمی کو یقینی بناتا ہے۔

گیس کی فراہمی کا شیڈول

نئے پلان کے تحت صارفین کو درج ذیل گھنٹوں کے دوران گیس تک رسائی حاصل ہو گی۔

 صبح 6:00 بجے سے صبح 9:00 بجے تک ناشتے کے لیے

دوپہر کے کھانے کے لیے دن 12 بجے سے دن کے 2 بجے تک

رات کے کھانے کے لیے شام 6 بجے سے رات 9 بجے تک

مزید پڑھیے: خیبرپختونخوا میں سالانہ کتنے ارب روپے کی گیس چوری ہوتی ہے؟

ایس این جی پی ایل کے عہدیداروں نے وضاحت کی کہ یہ اوقات سرد مہینوں میں گھریلو ضروریات کو پورا کرنے کے لیے حکومتی رہنما خطوط کے مطابق مقرر کیے گئے تھے۔

انہوں نے صارفین کو یقین دلایا کہ تمام سروس والے علاقوں میں ان مقررہ مدت کے اندر گیس پورے پریشر پر فراہم کی جائے گی۔

سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کی جانب سے پنجاب، خیبرپختونخوا اور پاکستان کے دیگر خطوں میں 7.22 ملین سے زائد صارفین کو گیس فراہم کی جاتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

خضدار میں فرائض کی انجام دہی کے دوران لیڈی کانسٹیبل شہید، اہلکار کون تھیں؟

اسٹاک مارکیٹ ایک مرتبہ پھر مندی کا شکار، انڈیکس میں 1700 سے زائد پوائنٹس کی کمی

امریکا ایران مذاکرات، اسلام آباد میں ہونے والا تبلیغی جماعت کا اجتماع مؤخر

پولیو مہم میں کتنے بچوں کو ویکسین نہیں لگ سکی، وجوہات کیا تھیں؟

حالیہ کارکردگی پر ٹیم میں میری جگہ نہیں بنتی، محمد رضوان کا اعتراف

ویڈیو

لائیوپاکستان کی ایران، امریکا مذاکرات کے دوسرے دور کو کامیاب بنانے کے لیے کوششیں جاری

فیلڈ مارشل نے ایران میں امن کے لیے عظیم کام کیا، شیخ حسن سروری

ضلع مہمند کے عمائدین کا پاک فوج اور حکومت پر اعتماد، امن کوششوں پر خراجِ تحسین

کالم / تجزیہ

ایک اور گیارہ سے نو دو گیارہ

مطالعہ پاکستان : بنیان مرصوص ایڈیشن

امریکا ایران مذاکرات: کیا ہونے جا رہا ہے؟