استور کوسٹر حادثہ: واحد زندہ بچ جانے والی دلہن بول پڑی

بدھ 13 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گلگت بلتستان کے علاقے استور میں کوسٹر حادثے میں  جاں بحق ہونے والوں کی تعداد  19 ہوگئی جب کہ 7 افراد کی تلاش جاری ہے۔ اس حادثے میں تمام مسافر جاں بحق ہوگئے ، صرف دلہن ملکہ زندہ بچی۔ وہ زخمی حالت میں ہے اور زیادہ گفتگو نہیں کرسکتی۔ تاہم اس نے حادثے کی بابت کچھ گفتگو کی ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ کھڑکی کا شیشہ ٹوٹنے کی وجہ سے وہ دریا میں جا گری۔

استور کے علاقے تھلیچی میں کوسٹر حادثے کے بعد ریسکیو 1122 کی ٹیمیں حادثے میں لاپتا ہونے والوں کی تلاش میں مسلسل مصروف ہیں۔

گزشتہ روز حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو استور، ریسکیو گلگت، اور ریسکیو چلاس کی ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچیں اور مقامی لوگوں کی مدد سے سرچنگ آپریشن کا آغاز کیا۔

ریسکیو 1122 کی جانب سے دستیاب تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے دریا میں لاشوں اور متاثرہ کوسٹر کی تلاش کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کالام حادثہ: سیاحوں سے بھری کوسٹر کھائی میں گر گئی، 3 افراد جاں بحق 16 زخمی

ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 سردار اسد ہارون اور ڈسٹرکٹ آفیسر طاہر شاہ نے پورے آپریشن کی براہ راست نگرانی کی اور خود بھی ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا۔

ریسکیو چلاس کے غوطہ خور بشیر احمد نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دریا سے کئی لاشیں نکالیں اور بدستور یخ پانی میں تلاش کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں۔

اب تک 19باراتیوں کی لاشیں دریا سے نکال لی گئی ہیں اور کوسٹر کو بھی دریا سے نکال لیا گیا ہے۔ تاہم کوسٹر میں سوار دلہن خوش قسمتی سے بچ گئی ہے اور اسے معمولی چوٹیں آئی ہیں۔

دلہن ملکہ کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت ڈرائیور بہت تیز رفتاری سے گاڑی چلا رہا تھا۔ ۔ کوسٹر  تیز رفتاری کے باعث پل کے حفاظتی جنگلے سے ٹکرا کر دریا میں جاگری۔ سب لوگ ہی دریا میں جا گرے۔ کوسٹر ڈرائیور ایک دن قبل راولپنڈی سے استور پہنچا تھا۔  کھڑکی کا شیشہ ٹوٹنے کی وجہ سے وہ دریا میں گری جس کے بعد  اسے دریا سے نکالا گیا مگر اس کا خاندان تباہ ہوگیا۔ گاڑی میں میرے گھر کے اور خاندان کے لوگ تھے۔

مزید پڑھیے: گلگت سے راولپنڈی جانے والی باراتیوں کی بس دریا میں جاگری، دلہن معجزانہ طور پر محفوظ

یہ کوسٹر باراتیوں کو لے کر استور سے کوہاٹ جارہی تھی کہ تھلیچی کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی۔ اب بھی 7افراد لاپتا ہیں جن کی تلاش کے لیے ریسکیو اہلکار سرد موسم کے باوجود مسلسل تلاش میں لگے ہوئے ہیں۔

ریسکیو اہلکاروں کی خدمت کی ستائش کرتے ہوئے عوام نے بھی اس مشکل گھڑی میں ان کے عزم اور ہمت کی تعریف کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاک افغان کشیدگی کے باعث اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، انڈیکس 3 ہزار سے زائد پوائنٹس گرگیا

ایران نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان ایک بار پھر ثالثی کی پیشکش کردی

افغان طالبان نے متعدد پوسٹوں پر سفید پرچم لہرا کر امن کی بھیک مانگ لی

جدہ میں اہم سفارتی سرگرمیاں، بنگلہ دیشی وزیر خارجہ کی کلیدی ملاقاتیں

سعودی عرب کا غزہ میں قائم کچن، روزانہ 36 ہزار خاندانوں کو کھانا فراہم کرے گا

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشان غضب للحق، کابل سے قندھار تک افغان طالبان کے خلاف کامیاب پاکستانی کارروائی، افغان چوکیوں پر سفید جھنڈے لہرا دیے گئے، عالمی طاقتوں کی کشیدگی کم کرنے کی اپیل

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

طالبان کے بارے میں استاد صاحب سچے ثابت ہوئے

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟