آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میزبان ملک پاکستان پہنچ گئی

جمعرات 14 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چیمپیئنز ٹرافی دبئی سے اسلام آباد پہنچا دی ہے، جہاں سے چیمپیئنز ’ٹرافی ٹور‘ کا آغاز ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں:چیمپیئنز ٹرافی کا شیڈول فوری جاری کیا جائے، براڈکاسٹرز نے آئی سی سی پر دباؤ بڑھا دیا

میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپیئنز ٹرافی کو دبئی سے اسلام آباد پہنچا دیا ہے جہاں شیڈول کے مطابق 16 نومبر سے چیمپیئنز ٹرافی ٹور کا آغاز ہونا ہے۔

رپورٹس کے مطابق24 نومبر تک جاری رہنے والے ٹرافی ٹور کا آغاز اسکردو سے ہو گا، اسکردو کے بعد چیمپیئنز ٹرافی کو ’کے ٹو‘ بیس کیمپ لے جایا جائے گا۔

واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 19 فروری سے 9 مارچ تک پاکستان میں شیڈول ہے تاہم بھارت کی جانب سے چیمپیئنز ٹرافی کھیلنے کے لیے پاکستان آنے سے انکار کے بعد ابھی تک آئی سی سی نے حتمی شیڈول کا اعلان نہیں کیا۔

مزید  پڑھیں: ’بھارت چیمپیئنز ٹرافی کھیلنے کے لیے نہ آیا تو پاکستان آئندہ ان کے ساتھ کوئی میچ نہیں کھیلے گا‘

یہ پہلا موقع ہے کہ چیمپیئنز ٹرافی کے شیڈول کے اعلان کے بغیر ہی ٹرافی ٹور پاکستان میں شروع ہو گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp