نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ٹم ساؤتھی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیوں کیا؟

جمعہ 15 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ٹم ساؤتھی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔ وہ آئندہ ماہ 14 دسمبر کو انگلینڈ کے خلاف ہوم گراؤنڈ ہملٹن میں اپنا آخری ٹیسٹ میچ کھیلیں گے۔

ٹم ساؤتھی کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کی نمائندگی کرنا شروع سے خواب تھا، اپنے وطن کے لیے 18 برس کھیلنا ایک اعزاز ہے۔ نیوزی لینڈ کے ہیڈ کوچ گیری سٹیڈ نے کہا کہ ٹم ساؤتھی کا کیریئر شاندار رہا ریکارڈز ان کے بارے میں سب کچھ بتا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:دورہ پاکستان کے لیے نیوزی لینڈ کے اسکواڈ کا اعلان، 8کھلاڑی آئی پی ایل میں مصروف

انہوں نے کہا کہ ٹم ساؤتھی نے نیوزی لینڈ کی فتوحات میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ٹم ساؤتھی نے 104 ٹیسٹ میچز میں 385 وکٹیں، 161 ون ڈے میچز میں 221 اور 126 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 164 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے اگر ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تو ساؤتھی ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔ انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے بعد ٹم ساؤتھی وائٹ بال کیرئیر کے حوالے سے فیصلہ کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’ڈرامہ انڈسٹری میں پیسے نہیں، اداکار گردے بیچ کر ایمار میں گھر بنا رہے ہیں‘، کنور اسلان کے حٰیران کن بیانات

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب، قطر اور ترکیہ کا اہم سفارتی دورہ پر آج روانہ ہوں گے

آبنائے ہرمز پر امریکی شکنجہ: ایران کی سمندری تجارت بند، خطے میں کشیدگی اور عالمی معیشت متاثر

آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی: امریکا اسے کیسے نافذ کر سکتا ہے؟

ایران امریکا مذاکرات کی بحالی کا امکان، عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے نیچے آگئی

ویڈیو

سعودی عرب کا پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر اضافی معاونت کا اعلان، 5 ارب ڈالر ڈپازٹ کی مدت میں توسیع

مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟

پاکستان کی ثالثی نے دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹ کو بچا لیا

کالم / تجزیہ

محبت، کتابیں اور دستوئیفسکی کے ’بیچارے لوگ‘

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا