علیمہ خان جیل سے عمران خان کا پیغام لے کر آئیں، مشاورت کی ضرورت ہی نہیں، شیخ وقاص اکرم

جمعہ 15 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ علیمہ خان نے جیل سے باہر آکر وہی کہا جو انہیں بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا تھا۔ وہ عمران خان کا ہی پیغام لے کر آئی تھیں اور عمران خان کو کسی سے مشاورت کی ضرورت نہیں۔

پاکستان تحریکِ انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ علیمہ خان نے جیل سے باہر آکر وہ ہی بتاتی ہیں جو ان کو عمران خان کہتے ہیں۔ 24نومبر کو احتجاج کی کال بانی پی ٹی آئی نے دی ہے، اس پر پارٹی قیادت کے ساتھ مشاورت کی ضرورت نہیں تھی، قیادت نے لیڈر کی بات پر عمل درآمد کرنا ہے۔

مزید پڑھیں: جیل سے اچھی خبریں نہیں آ رہیں، عمران خان سے ملاقات کروائی جائے تو 15 اکتوبر کا احتجاج نہیں ہو گا، شیخ وقاص اکرم

شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ ہم تو ڈیڑھ سال سے چیخ رہے ہیں لیکن ہم نے اپنی طرف سے بات چیت سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا، پارٹی میں اختلافات معنی نہیں رکھتے۔ ہمارے مطالبات پر حکومت نے ہم سے بات چیت کرنی ہے تو کرلے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے کارکنوں پر ایکسپائرڈ آنسو گیس کا استعمال کیا گیا، ہمیں اس ملک میں احتجاج کی اجازت بھی نہیں۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو غیر قانونی طور پر جیل میں رکھا گیا ہے، ان کے لیے پرامن احتجاج کر رہے ہیں۔

شیخ وقاص کا کہنا تھا کہ الیکشن میں دھاندلی کی گئی، جعلی حکومت بنائی گئی عدالتوں کو یرغمال بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے، ہمیں عدالت سے انصاف ملنے کے راستے بند کردیے گئے ہیں۔ 9 مئی سے آج تک کوئی پروڈکشن آرڈر جاری نہیں ہوئے۔

’بانی پی ٹی آئی نے زور دیا ہے کہ اپنے حق کے لیے نکلیں، قانون کے نفاذ کے لیے آپ نے کھڑا ہونا ہے، آئین کے تحفظ کے لیے آپ نے نکلنا ہے، ملک بھر سے قافلے نکلیں گے، جمہوریت باقی نہیں رہی‘۔

یہ بھی پڑھیں: شیخ وقاص اکرم پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات، رؤف حسن تھنک ٹینک کے سربراہ مقرر

شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ خیبر پختونخوا سے قافلے کو علی امین گنڈاپور لیڈ کریں گے، جب تک مطالبات تسلیم نہیں ہونگے واپس نہیں آئینگے۔

’24 نومبر کو اسلام آباد کو صرف ہاتھ لگانے نہیں جا رہے ہیں، ہمیں سارے ووٹ بانی پی ٹی آئی کی تصویر پر ملے‘۔

ان کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی سیاسی اجلاسوں میں شرکت نہیں کرتیں، اینٹی کرپشن کے عاطف خان پر پرانے کیسز ہیں، اس وقت اختلافات کی ضرورت نہیں، ہر ایم این اے اور ایم پی اے اپنے حلقہ کا خرچہ برداشت کریگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

52 برس بعد گھر میں بیٹی کی پیدائش، خاندان کی خوشی دیدنی، ویڈیو وائرل

‘ڈراپ سائٹ’ کی رپورٹ مکمل بے بنیاد، آزاد کشمیر کے زمینی حقائق نے من گھڑت کہانی کا پول کھول دیا

’کوئی اور نہیں بس شیر‘، مریم نواز کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کامیابی پر خوشی کا اظہار

تنویر الیاس کو نیلم سے شکست، آئی پی پی نے تیسرے مرحلے کے انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا

بلوچستان کابینہ کے تاریخی فیصلے، گوادر میں 14 ارب ڈالر کے بڑے گیس ٹرمینل کی منظوری

ویڈیو

52 برس بعد گھر میں بیٹی کی پیدائش، خاندان کی خوشی دیدنی، ویڈیو وائرل

فیفا میں اعتماد کا بحران، انفانٹینو کی قیادت ناقابل قبول قرار

40 سال کی کم ترین سطح پر پہنچنے والے ین کو سہارا دینے کے لیے ٹوکیو اور واشنگٹن متحرک

کالم / تجزیہ

جاوید میانداد کی ایک ناقابل فراموش اننگز کا تذکرہ

غزہ کے بچوں کی دلدوز شاعری   

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور