پی ٹی آئی کے غلط کام پر گرفتاریاں ہوں گی، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

جمعہ 15 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہےکہ پی ٹی آئی غلط کام کرے گی تو گرفتاریاں ہوں گی، سروے کے مطابق عمران خان کی فتنہ و انتشار تحریک کا گراف نیچے جبکہ ن لیگ کی مقبولیت میں اضافہ ہورہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ملک سے فتنہ پارٹی کا خاتمہ ہورہا ہے، مریم نواز کی پی ٹی آئی پر تنقید

لندن میں گزشتہ روز پریس کانفرنس میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ حالیہ سروے کے مطابق ن لیگ کا گراف اوپر جا رہا ہے جبکہ فتنہ و انتشار تحریک غیر مقبول ہوتی جارہی ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کے مطابق پنجاب میں اسموگ کا مسئلہ گزشتہ کئی برسوں میں سنگین ہوتا جارہا ہے، جس کے خاتمے کے لیے اقدامات کررہے ہیں، بھٹے کے کالے دھوئیں اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو کنٹرول کیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں:‘مجھے کینسر نہیں ہے’، مریم نواز کو کونسی بیماری ہے انہوں نے خود بتادیا

مریم نواز شریف کے مطابق کسانوں کو زرعی باقیات تلف کرنے سے باز رکھنے کی غرض سے ترغیبات دی جارہی ہیں، تاہم انسانی صحت کو خطرات سے دوچار کرنے والے اس مسئلہ کو مکمل طور پر حل کرنے میں مزید کئی برس درکار ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی عرب کی مصنوعی ذہانت کے میدان میں نمایاں عالمی پیش رفت، اے آئی انڈیکس درجہ بندی میں بہتری

بلوچستان میں افسران کی فیلڈ میں موجودگی یقینی بنانے کے لیے ڈیجیٹل مانیٹرنگ کا فیصلہ

سعودی عرب کا پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر اضافی معاونت کا اعلان، 5 ارب ڈالر ڈپازٹ کی مدت میں توسیع

ایران امریکا مذاکرات کا دوسرا دور، جے ڈی وینس، وٹکاف اور جیرڈ کشنر حصہ لیں گے، سی این این

مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟

ویڈیو

مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟

پاکستان کی ثالثی نے دنیا بھر کی سٹاک مارکیٹ کو بچا لیا

پاکستان، ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدے کے لیے مزید کیا سکتا ہے؟

کالم / تجزیہ

محبت، کتابیں اور دستوئیفسکی کے ’بیچارے لوگ‘

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا