کنونشن سینٹر کا نجی استعمال، آئینی بینچ نے بانی پی ٹی آئی کیخلاف کیس نمٹا دیا

جمعہ 15 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے کنونشن سینٹر کے نجی استعمال پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کے خلاف ازخود نوٹس کیس نمٹا دیا ہے۔

 ازخود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے اٹارنی جنرل آفس سے جواب طلب کرلیا۔ آئینی بینچ کے سربراہ جسٹس امین الدین خان نے ریمارکس دیے کہ اٹارنی جنرل صاحب اس معاملہ پر شائد واجبات بعد میں ادا کر دیے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: آئینی بینچ کی تشکیل کے ساتھ ہی ججز کمیٹی کی ہیئت بھی تبدیل

جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ سوموٹو کیس میں سابق وزیراعظم کو بھی نوٹس کیا گیا تھا۔ جسٹس جمال مندوخیل نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ کنونشن سینٹر کو ادارہ کی پالیسی کے مطابق چلائیں۔

ایڈیشنل جنرل عدالت سے واجبات کی ادائیگی سے متعلق معلومات لینے کے لیے کچھ وقت مانگا، جس پر عدالت نے سماعت میں کچھ دیر کا وقفہ کردیا۔ وقفے کے بعد کیس کی سماعت شروع ہوئی تو اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ کنونشن سینٹر میں پی ٹی آئی کی تقریب کے اخراجات ادا کر دیے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: بیرسٹر سلمان صفدر نے عمران خان کے خلاف مقدمات کو بریانی سے تشبیہہ کیوں دی؟

ایڈیشنل جنرل نے کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے تقریب کے بعد سی ڈی اے کو اخراجات ادا کر دیے گئے تھے۔ بعدازاں، آئینی بنچ نے کنونشن سینٹر از خود نوٹس نمٹا دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

9 مئی کے ایک اور کیس کا فیصلہ آگیا، محمودالرشید، عمر چیمہ، اعجاز چوہدری، یاسمین راشد کو 10،10 سال قید کی سزا، شاہ محمود بری

ایران جنگ کے بعد چین کا سفارتی اثر و رسوخ بڑھ گیا، سی این این کی رپورٹ میں دعویٰ

یلو اسٹون میں خلائی مخلوق کی تلاش، سائنسدانوں کی تحقیق سے مریخ پر زندگی کے شواہد ملنے کی امید

امریکا اور ایران کے ایلچی مذاکرات کے لیے سوئٹزرلینڈ روانہ، سیز فائر کے باوجود لبنانی علاقوں پر اسرائیلی حملے جاری

پاک فوج میں بغاوت کی بات کرنے والوں کو سرعام پھانسی دی جائے، کشمیری قیادت کا مطالبہ

ویڈیو

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں بڑی کمی، اسلام آباد کے شہریوں میں خوشی کی لہر

شہباز شریف کا وعدہ پورا، پیٹرول کی قیمت میں 74روپے کمی، امریکی نائب صدر نے اسرائیل کو کھری کھری سنادیں، فیلڈ مارشل اور وزیراعظم کو خراج تحسین

فیلڈ مارشل اور وزیراعظم نے دنیا کو بڑی تباہی سے بچا لیا، جنگ ختم نہ ہونے پر پیٹرول کی قیمت 10ہزار روپے ہوتی؟

کالم / تجزیہ

پاکستان: نام ہی کافی ہے

ایران امریکا معاہدے کے بعد دنیا کیسی ہوگی؟

’آپ پاکستان سے آئے ہیں؟‘