ہونڈا نے اپنی پہلی الیکٹرک اسپورٹس بائیک متعارف کرا دی

جمعہ 15 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آٹو موبائل کمپنی ’ہونڈا‘ نے اپنی پہلی الیکٹرک اسپورٹس بائیک متعارف کروا دی ہے جو کہ ’ہونڈا‘ کے 2030 تک 30 الیکٹرک موٹر سائیکلیں لانچ کرنے کے منصوبے کا حصہ ہے۔

آٹو موبائل کمپنی ’ہونڈا‘ نے کہا ہے کہ اس کا تیار کردہ نئے ’ای وی فن کانسیپٹ‘ کے ساتھ الیکٹرک موٹر سائیکل مارکیٹ میں دھوم مچانے کے لیے تیار ہے جو کہ موٹر سائیکل ’ہونڈا‘  کے 2030 تک 30 الیکٹرک موٹر سائیکلیں لانچ کرنے کے منصوبے کا حصہ ہے۔

 ’ای وی فن کانسیپٹ‘ ہونڈا کی پہلی الیکٹرک اسپورٹس موٹر سائیکل ہے، جو کہ تیز لائنوں اور سامنے نظر آنے والی بیٹری کے ساتھ ایک خوبصورت ڈیزائن کے ساتھ لانچ کیا گیا ہے۔

’ای وی فن کانسیپٹ ‘ موٹر سائیکل سے متعلق کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس میں درمیانے سائز کا اندرونی انجن استعمال کیا گیا ہے جو کارکردگی کے اعتبار سے عام موٹر سائیکل کی طرح ہی کام کرتا ہے۔

کمپنی نے توقع ظاہر کی ہے کہ یہ مکمل چارج پر 96 کلومیٹر سے زیادہ رینج تک سفر کرے گا۔ بیٹری فریم میں بہتری لائی گئی ہے اور ہونڈا کی موجودہ الیکٹرک کاروں کی طرح اسے بھی معیاری سی سی ایس 2 چارجر کا استعمال کرکے دوبارہ چارج کیا جاسکتا ہے۔

ہونڈا نے تصدیق کی ہے کہ ’ای وی فن کانسیپٹ‘ جلد ہی پروڈکشن کے مرحلے میں داخل کر دیا جائے گا اور اسے 2025 کے آخر تک شو رومز میں فروخت کے لیے بھیج دیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی