پنجاب: اسموگ کی شدت میں کمی، لاہور کا آلودہ ترین شہروں میں دوسرا نمبر

پیر 18 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب میں اسموگ کی شدت میں کمی ہونے سے لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے سے دوسرے نمبر پر آگیا ہے۔ لاہور میں ایئر کوالٹی انڈیکس 404 اور ملتان میں 263 ریکارڈ کیا گیا۔

کئی روز سے پنجاب کی فضا کو آلودہ اور شہریوں کو انتہائی پریشان کن صورتحال سے دوچار کرنے والی دھند کی شدت میں کمی آگئی، شمالی علاقوں سے آنے والی تیز اور سرد ہواؤں نے پنجاب کی گرد آلود فضا کو صاف کردیا۔

لاہور میں ہوائیں چلنے سے دھند اور اسموگ کی شدت میں کمی کا باعث بن رہی ہیں، جس میں مزید کمی آنے کا امکان ہے، صبح سویرے لاہور شہر کا ایئر کوالٹی انڈیکس 404 ریکارڈ کیا گیا۔

مزید پڑھیں: پنجاب میں اسموگ نے ایک ماہ میں کتنے افراد شدید بیمار کیے؟

اسموگ اور دھند کے باعث لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں دوسرے جبکہ پاکستان میں پہلے نمبر پر آگیا جبکہ ملتان 263 ایئر کوالٹی انڈیکس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے۔

ادھر لاہور، ملتان، فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں نجی اور سرکاری دفاتر میں 50 فیصد حاضری کی پابندی میں 31 جنوری تک توسیع کردی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہائر سیکنڈری تک تعلیمی ادارے، پارکس، چڑیا گھر، تاریخی مقامات 24 نومبر تک بند رہیں گے جبکہ مارکیٹوں کی بندش میں بھی 24 نومبر تک توسیع کردی گئی، جس کے بعد مارکیٹیں رات 8 بجے بند ہوں گی۔

صوبے میں اینٹی سموگ آپریشن بھی بدستور جاری ہے، دھواں چھوڑنے والی بڑی گاڑیوں، ٹرکوں کے داخلے پر بدستور پابندی ہے۔ گزشتہ روز 103 بڑی گاڑیوں کو لاہور میں داخلے سے روک دیا گیا جبکہ مال بردار گاڑیوں کی بھی سخت جانچ پڑتال کی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پمز سانحہ پر مصطفیٰ کمال کے استعفے کا مطالبہ، وزیر صحت کا خود کو احتساب کے لیے پیش کرنے کا اعلان

اسپانٹک چوٹی پر پاکستانی کوہ پیما ڈاکٹر اسما مشتاق کی میت کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری

مکہ دفاعی معاہدہ تاریخی دستاویز، سعودی ولی عہد پاکستان کے ساتھ آہنی دیوار کی طرح کھڑے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

رحمت للعالمین و خاتم النبیین اتھارٹی کی ایک اور تحقیقی تصنیف نے قومی سطح پر نمایاں اعزاز حاصل کرلیا

نوجوانوں کو سیرت رسول ﷺ کی تعلیمات سے روشناس کرانا وقت کی اہم ضرورت ہے، وزیر مذہبی امور سردار یوسف

ویڈیو

مولانا فضل الرحمان اور عمران خان کے حامی اپوزیشن اتحاد قبول کریں گے؟ پشاور کے شہریوں کی رائے

پی ٹی آئی اپنے بانی چیئرمین عمران خان کی رہائی کے لیے کوئی کوشش نہیں کر رہی، ایڈووکیٹ فیصل چوہدری

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورہ تہران، ایک بار پھر ایران امریکا مذاکرت شروع ہونے کے امکانات روشن

کالم / تجزیہ

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ

‘میں واپس آؤں گا’ سے تازہ ہونے والے دکھ

اِکّو اَلف تیرے دَرکار