سپریم کورٹ: آئینی بینچ نے 2 مقدمات سماعت کے لیے ریگولر بینچ کو واپس بھیج دیے

منگل 19 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ کے آئینی بینچ کو بھیجے گئے 2 مقدمات سماعت کے لیے واپس ریگولر بینچ کو بھیج دیے گئے ہیں۔

جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 7 رکنی آئینی بینچ نے سعید کھوسہ بنام وزارت پیٹرولیم کیس کی سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ 3 رکنی ریگولر بینچ نے کیس آئینی بینچ میں سماعت کے لیے بھیجا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ میں اہم مقدمات کی سماعت، آئینی بینچ کیوں ٹوٹا؟

جسٹس عائشہ ملک نے بتایا کہ وہ مذکورہ ریگولر بینچ کا حصہ تھیں، وکیل کی استدعا پر آئینی بینچ میں کیس بھیجا گیا تھا۔

جسٹس محمد علی مظہر کا کہنا تھا کہ ایسے ہر کیس آئینی بینچ نہ بھیجیں، اگر کسی کیس میں آئینی سوال ہو تو اسے بھیجیں، عدالت نے سماعت کے لیے کیس دوبارہ ریگولر بینچ کو بھیج دیا۔

مزید پڑھیں: سپریم کورٹ میں آئینی بینچ فعال، قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف درخواست خارج

واضح رہے کہ جسٹس منصورعلی شاہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے، جس میں جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی بھی شامل تھے، 23 اکتوبر کو مقدمہ آئینی بینچ کو بھیجا تھا۔

آئینی بینچ نے ایک ہاؤسنگ سوسائٹی سے متعلق کیس واپس ریگولر بینچ کو بھیجا ہے، جسٹس عائشہ ملک کا کہنا تھا کہ مقدمات کبھی ایک بینچ کبھی دوسرے بینچ جا رہے ہیں، دوسرے فریق کے وکیل نے کیس آئینی بینچ کو بھیجنے کی استدعا کی تھی۔

مزید پڑھیں:سپریم کورٹ میں کام کی رفتار تیز، آئینی بینچ نے 3 روز میں کون سے اہم مقدمات سنے؟

اس موقع پر درخواست گزار کے وکیل سلیمان اسلم بٹ بولے کہ انہوں نے کیس آئینی بینچ کو بھیجنے کی استدعا نہیں کی تھی، جس کے بعد آئینی بینچ نے کیس کو سماعت کے لیے ریگولر بینچ کو واپس بھیج دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاک افغان مذاکرات: ایک کے بعد ایک نیا گیم، نصرت جاوید نے حقائق سے پردہ اٹھادیا

امریکا میں الو بڑھ گئے، محکمہ داخلہ کا سخت کارروائی کا فیصلہ

وزیراعظم آزاد کشمیر کے نام کا اعلان اسلام آباد سے نہیں بلکہ کشمیر سے ہوگا، بلاول بھٹو

کیا علیمہ خان نے خیبرپختونخوا کابینہ میں من پسند اراکین شامل کروائے؟

ڈونلڈ ٹرمپ نے پاک بھارت جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں، وزیراعظم شہباز شریف

ویڈیو

پاک افغان مذاکرات: ایک کے بعد ایک نیا گیم، نصرت جاوید نے حقائق سے پردہ اٹھادیا

اقراء یونیورسٹی اسلام آباد میں ٹیکسٹائل تھیسس ڈسپلے، طلبہ کا حیران کن تخلیقی کام

نواز شریف کی خواہش پر بسنت کا تہوار لاہور میں منایا جائے گا؟

کالم / تجزیہ

مولانا فضل الرحمان ٹھیک شاٹس نہیں کھیل پا رہے

مذہب، فلسفہ اور ریاست

اگر  خوبرو ’دیئیلا‘ پاکستان میں آ جائے تو؟