سیاست سمیت کچھ بھی ملک سے مقدم نہیں، پاکستان کے ڈیفالٹ کی باتیں کرنے والے آج کدھر ہیں؟ آرمی چیف

بدھ 20 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سیّد عاصم منیر نے کہا ہے کہ کوئی چیز بشمول سیاست ملک سے مقدم نہیں، ملک میں مایوسی پھیلانے اور ڈیفالٹ کی باتیں کرنے والے لوگ آج کدھر ہیں، کیا ان کو جوابدہ نہیں ٹھہرانا چاہیے۔

کراچی میں بزنس کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ایک سال پہلے چھائے ہُوئے مایوسی کے بادل آج چھٹ چکے ہیں، آج پاکستان کی معیشت کے تمام اشاریے مثبت ہیں، جو اگلے برس تک مزید بہتر ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں آرمی چیف کا کراچی میں عالمی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 کا دورہ، غیرملکی فوجی حکام سے تبادلہ خیال

جنرل عاصم منیر نے کہاکہ میں نے گزشتہ نشست میں بھی کہا تھا کہ مایوسی مسلمان کے لیے حرام ہے، ہم سب کو ذاتی مفاد پر پاکستان کو ترجیح دینی چاہیے۔

آرمی چیف نے کہاکہ ریاست ماں کی طرح ہے اور اس کی قدر لیبیا، عراق اور فلسطین کے عوام سے پوچھنی چاہیے، یاد رکھیں! پاکستان کے علاوہ ہماری کوئی شناخت نہیں ہے۔

انہوں نے کہاکہ جتنی بھی مشکلات ہوں اگر ہم سب مل کر کھڑے ہو جائیں تو کوئی کچھ بگاڑ نہیں سکتا، آپ اپنا پیسا لے کر پاکستان آئیں، عوام بھی کمائے اور ملک بھی ترقی کرے۔

انہوں نے کہاکہ صرف پاکستانی ہی پاکستان کو ’بیل آؤٹ‘ کے ذریعے معاشی استحکام دلا سکتے ہیں، دہشت گردی کی پشت پناہی غیر قانونی کاروبار والے کرتے ہیں جن کے پیچھے مخصوص عناصر ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان کی ڈیجیٹل سرحدوں کی حفاظت اور عوام کی ڈیجیٹل سیکیورٹی ریاست کی ذمہ داری ہے۔

یہ بھی پڑھیں پاکستان کی سیکیورٹی میں رکاوٹ بننے اور ہمیں کام سے روکنے والے کو نتائج بھگتنا ہوں گے، آرمی چیف

واضح رہے کہ اس سے قبل آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کراچی میں جاری عالمی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے غیرملکی فوجی حکام سے بات چیت بھی کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آزاد، خودمختار اور قابلِ عمل فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ، ریجنل 4 وزارتی اجلاس میں اتفاق

پی ٹی آئی کا ریاست مخالف بیانیہ: اسلام آباد کو سومنات بنانے کے بعد گیس و بجلی بندش کی دھمکی

ماں بننے کے بعد کترینہ کیف کی خوبصورتی اور صحت سے متعلق سوچ بدل گئی

اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز، انڈیکس میں 400 سے زائد پوائنٹس اضافہ

گھر کے اندر قتل میں گواہ کہاں سے آتے ہیں، سپریم کورٹ کا استفسار

ویڈیو

’بڑا ہوکر اپنے والد کی طرح پولیس افسر بنوں گا‘، شہید ایس پی اکبر شنواری کے بیٹے ایمل کا عزم

تحریک انصاف کو احتجاج کے بجائے مذاکرات کا راستہ اپنانا چاہیے، عمران خان مذاکرات کے ذریعے ہی باہر آسکتے ہیں، سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان

27 ستمبر احتجاج: پی ٹی آئی کے مکمل خاتمے کا پلان؟ محسن نقوی نے وارننگ دیدی

کالم / تجزیہ

سید مودودیؒ آج بھی کیوں پڑھے جا رہے ہیں؟

اسلام آباد کو سومنات بنا دیں گے

سومنات: جب تاریخ سیاسی نعرہ بن جائے