امریکا نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں فلسطین کے علاقے غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد ویٹو کردی۔
سلامتی کونسل کے 10 منتخب ممالک کی جانب سے غزہ جنگ بندی کی قرارداد پیش کی گئی، جس میں یہ مطالبہ کیا گیا کہ غزہ میں فوری طور پر غیرمشروط اور مستقبل جنگ بندی کی جائے۔
یہ بھی پڑھیں جوبائیڈن کے عہدہ چھوڑنے سے قبل غزہ جنگ بندی معاہدہ ممکن نہیں، رپورٹ
سلامتی کونسل کے 10 منتخب ممالک کے علاوہ 4 مستقل ممالک نے بھی ووٹ دیا، تاہم امریکا کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو کردیا گیا۔
7 اکتوبر 2023 کو شروع ہونے والی اسرائیل حماس جنگ کے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں 11 بار جنگ بندی کی قرارداد پیش کی جاچکی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی امریکا کی جانب سے 3 بار غزہ جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں غزہ جنگ بندی مذاکرات: اسرائیل اور حماس کے درمیان معاہدہ نہ ہوسکا
یہ بھی یاد رہے کہ 7 اکتوبر 2023 کو فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کی جانب سے کیے گئے ایک آپریشن کے بعد شروع ہونے والی اسرائیل حماس جنگ میں اب تک 44 ہزار کے قریب فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، جبکہ ایک لاکھ سے زیادہ زخمی ہیں۔