آئیڈیاز 2024: پاکستان میں تیارکردہ لانگ رینج ایئر سرویلنس ریڈار سسٹم میں کیا خاص بات ہے؟

جمعرات 21 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی میں جاری دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 میں پاکستان نے پہلی مرتبہ اپنا تیار کردہ لانگ رینج ائیر سرویلنس ریڈار سسٹم نمائش کے لیے پیش کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، 450 کلو میٹر تک فضائی نگرانی کرنے والا پاکستانی ساختہ اے ایم 350 ایس ریڈار سسٹم موبائل پلیٹ فارم پر نصب ہے جسے تیزی کے ساتھ کہیں بھی منتقل کیا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 کی سافٹ لانچنگ، غیر ملکی سفارتکار کیا کہتے ہیں؟

اس حوالے سے ڈائریکٹر بلیو سرچ پرائیویٹ لمیٹڈ اویس رؤف نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا پاکستان اپنی اس ضرورت کے تحت دیگر ملکوں سے ریڈار سسٹم درآمد کرکے انہیں استعمال کرتا رہا ہے، پاکستان کو عالمی پابندیوں کا سامنا رہا، تاہم اب پاکستان نے بھی اپنا لانگ رینج ائیر سرویلنس ریڈار سسٹم بنا لیا ہے۔

اویس رؤف کا کہنا تھا کہ ڈرونز اور انتہائی تیز رفتار میزائل سسٹمز نے دور حاضر میں جنگوں کے طریقہ کار کو بدل کر رکھ دیا ہے، روس اور یوکرین کی جنگ ہو یا دنیا میں جاری کوئی اور تنازعہ، فوجی نقل و حمل کی نگرانی سے لے کر دشمن کے جنگی اہداف پر تباہ کن حملوں تک ہر طرح کی صورتحال میں میزائل سسٹمز اور ڈرونز کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف کا کراچی میں عالمی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 کا دورہ، غیرملکی فوجی حکام سے تبادلہ خیال

پاکستان کے دوست ممالک نے بھی اس جدید ترین ریڈار سسٹم میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ ماہرین کو امید ہے کہ بہت جلد پاکستان خود اپنا ایک مکمل ائیر ڈیفنس سسٹم بنانے میں کامیاب ہو جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم