وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواب بن سعید المالکی سے ملاقات کی، ملاقات میں پاک سعودی باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کے قومی دن پر اسلام آباد میں تقریب، سعودی سفیر کی اردو میں تقریر
پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواب بن سعید المالکی نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر بتایا کہ آج میں نے وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ و وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ خان کا استقبال کیا۔
آج میں نے وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ،اور وزیراعظم کےمشیر برائےسیاسی امور جناب رانا ثناءاللہ خان کا استقبال کیا۔دوران ملاقات ہم نے خوش گوار گفتگو اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ pic.twitter.com/apeKChwfB5
— نواف بن سعيد المالكي (@AmbassadorNawaf) November 21, 2024
یہ بھی پڑھیں: سعودی سفیر نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے لیے کیا اہم اعلان کیا؟
سعودی سفیر کے مطابق رانا ثنااللہ سے ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی اور پاک سعودی باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔