سلامتی کو یقینی بنانے کے لیےفوج امن کے دشمنوں کا شکار کرے گی، آرمی چیف سید عاصم منیر

جمعہ 22 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آرمی چیف سید عاصم منیر نے دورہ پشاور کے دوران دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے قوم اور اس کی سیکیورٹی فورسز کے اجتماعی عزم کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ دشمن عناصر کے مذموم عزائم کو ناکام بنانا اولین ترجیح ہے۔

آرمی چیف نے یقین دلایا کہ وقت ساز اور مضبوط آپریشنز کے ذریعے، پاک فوج قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر دیرپا استحکام اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے فوج امن کے دشمنوں کا شکار کرت گی۔

مزید پڑھیں: آرمی چیف نے علی امین سے کہا آپ کو انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، خواجہ آصف کا دعویٰ

شہدا اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے آرمی چیف سید عاصم منیر نے مادر وطن کے دفاع کے لیے دی جانے والی بے مثال قربانیوں پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ قربانیاں مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قومی لچک، متاثر کن اور غیر متزلزل لگن کی بنیاد ہیں۔

آرمی چیف نے ہر قسم کے خطرات کا مؤثر طریقے سے مقابلہ کرنے کے لیے فوجیوں کے بلند حوصلے، آپریشنل تیاری اور غیرمتزلزل عزم کو سراہا۔ انہوں نے دشمن نیٹ ورکس کو ختم کرنے اور قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے والے غیر قانونی اسپیکٹرم کو ختم کرنے کے لیے فوج کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف کا کراچی میں عالمی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 کا دورہ، غیرملکی فوجی حکام سے تبادلہ خیال

واضح رہے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے آج پشاور کا دورہ کیا، ان کا دورہ 19نومبر کو ہونے والی ایپکس کمیٹی کے تناظر میں تھا۔ جہاں ان کو موجودہ سیکیورٹی صورتحال اور خطے میں جاری انسداد دہشتگردی آپریشنز کی پیشرفت پر ایک جامع بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اور فیلڈ کمانڈرز بھی موجود تھے۔ چیف آف آرمی اسٹاف کی آمد پر کور کمانڈر پشاور نے ان کا استقبال کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ہم نے اوور ورکنگ کو معمول بنا لیا، 8 گھنٹے کا کام کافی: دیپیکا پڈوکون

27ویں آئینی ترمیم کیخلاف احتجاجاً لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شمس محمود مرزا بھی مستعفی

عالمی جریدوں نے تسلیم کیا کہ عمران خان اہم فیصلے توہمات کی بنیاد پر کرتے تھے، عطا تارڑ

جازان میں بین الاقوامی کانفرنس LabTech 2025، سائنس اور لیبارٹری ٹیکنالوجی کی دنیا کا مرکز بنے گی

دہشتگرد عناصر مقامی شہری نہیں، سرحد پار سے آتے ہیں، محسن نقوی کا قبائلی عمائدین خطاب

ویڈیو

گیدرنگ: جہاں آرٹ، خوشبو اور ذائقہ ایک ساتھ سانس لیتے ہیں

نکاح کے بعد نادرا کو معلومات کی فراہمی شہریوں کی ذمہ داری ہے یا سرکار کی؟

’سیف اینڈ سیکیور اسلام آباد‘ منصوبہ، اب ہر گھر اور گاڑی کی نگرانی ہوگی

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے