چین کے خود مختار پہاڑی علاقے تبت میں 7.0 شدت کے شدید زلزلے نے بڑی تباہی مچادی، جس کے نتیجے میں کم از کم 18 افراد جاں بحق اور 46 زخمی ہو گئے۔ زلزلے کے باعث 300 سے زائد مکانات منہدم ہو گئے جبکہ درجنوں افراد ملبے تلے دب گئے۔ حکام کی جانب سے علاقے میں ہنگامی بنیادوں پر امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔
امریکی جیولوجیکل سروے (USGS) کے مطابق زلزلہ رات 10:33 بجے (14:33 GMT) آیا۔ زلزلے کا مرکز نانگچو سے 190 کلومیٹر شمال مشرق اور صوبائی دارالحکومت لاھسا سے 390 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع پہاڑی سلسلہ تھا، جبکہ اس کا مرکز کافی حد تک گہرا تھا۔
یہ بھی پڑھیے نیپال، تبت میں تباہ کن سیلاب: ہلاکتیں 903ہوگئیں، ہزاروں لاپتا
چینی سرکاری ٹیلی ویژن نے مقامی حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ زلزلے کے باعث 46 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 11 کی حالت تشویشناک ہے، جبکہ 339 مکانات مکمل یا جزوی طور پر تباہ ہو چکے ہیں۔
ابتدائی جائزے کے مطابق 339 مکانات کے زمین بوس ہونے کی تصدیق ہوئی ہے، جس کے بعد متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کو تیز کرنے کے لیے 300 سے زائد پولیس اہلکار اور ریسکیو ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں۔
JUST IN: At least 16 dead, 32 injured and hundreds of homes collapsed after a magnitude 7.0 earthquake struck Tibet, China, officials say. https://t.co/2nTZ5BL4CU
— Scope Report (@ScopeReport_) October 22, 2026
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ زلزلے کے شدید جھٹکوں کے دوران لوگ خوفزدہ ہو کر ہوٹلوں اور ریستورانوں سے باہر بھاگ رہے ہیں، جبکہ سپر مارکیٹوں کی شیلفوں سے سامان نیچے گر رہا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل جنوری 2025 میں بھی تبت کے دیہی علاقے تنگری میں آنے والے زلزلے کے نتیجے میں کم از کم 126 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔
یہ تازہ ترین زلزلہ ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب چند ہفتے قبل اگست میں نیپال اور تبت کے سرحدی علاقے میں آنے والے تباہ کن سیلاب کی وجہ سے 1400 سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ اس مہلک سیلاب کا آغاز نیپال تبت سرحد کے قریب سے ہوا تھا جس نے نیپال کے شمالی اور وسطی علاقوں میں درجنوں مکانات اور عمارتوں کو بہا دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیے تبت میں 7.1 شدت کا زلزلہ، 30 سے زائد افراد ہلاک، متعدد عمارتیں منہدم
دریں اثنا، نیشنل سینٹر فار سسمولوجی کے مطابق چین میں ایک اور زلزلہ بھی ریکارڈ کیا گیا جس کی شدت ریکٹر سکیل پر 5.2 تھی ۔ یہ زلزلہ اروناچل پردیش کے علاقے پانگن سے تقریباً 505 کلومیٹر شمال-شمال مغرب میں 15 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا۔










