سیکیورٹی جوانوں کی شہادت افسوسناک، 9 مئی کے کرداروں کا چہرہ ایک بار پھر واضح ہو گیا، شیری رحمان

منگل 26 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی نائب صدر شیری رحمان نے مبینہ شرپسندوں کے ہاتھوں رینجرز اور پولیس اہلکاروں کی شہادت کی مذمت کی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:4 رینجرز اہلکاروں کی شہادت کے بعد اسلام آباد میں فوج طلب، شرپسندوں کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم

پیپلز پارٹی کی رہنما نے کہا کہ 9 مئی کے کرداروں کا چہرہ ایک بار پھر واضح ہو گیا ہے، ایک شخص کو رہا کرنے کے لیے اس حد تک جانے سے ان کے مذموم عزائم ظاہر ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نام نہاد پرامن احتجاج کے نام پر میڈیا کے نمائندوں پر تشدد اور گاڑیوں کی توڑ پھوڑ بھی قابل مذمت ہے۔ سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے ملک کی ترقی، امن اور سلامتی کو داؤ پر لگایا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں پی ٹی آئی نے دھرنے کے لیے جگہ دینے کی پیشکش مسترد کردی، مذاکرات میں ڈیڈلاک

شیری رحمان نے شہید ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ رینجرز اور پولیس اہلکاروں کی شہادت میں ملوث عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹرمپ کا ایران سے ڈیل کے لیے خفیہ رابطہ، پاسداران انقلاب کو براہِ راست پیغام پہنچایا گیا، فوکس نیوز کا دعویٰ

معروف دوا صرف ایک بیماری تک محدود نہیں، تحقیق میں حیران کن طبی فائدہ سامنے آگیا

نئے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت، ہم مطالبہ نہیں بلکہ تجویز کی حمایت کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے

آزاد کشمیر کی مخصوص نشستوں پر پولنگ 24 اگست کو، امیدواروں کے نام بھی سامنے آگئے

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں